پنجاب حکومت، ضلع خوشاب میں بھی پول کھل گیا


خوشاب جوہرآباد ایکسپریس روڈ افتتاح پہلے ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار


خوشاب نیوز ڈاٹ کام) پنجاب حکومت کی جانب سے گڈ گوررنس اور انفراسٹرکچر کے بڑے بڑے دعوے اکثر و بیشتر سامنے آتے رہتے ہیں اور وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف جو کہ خود کو خادم اعلی کہلوانا پسند کرتے ہیں صوبہ میں کرپشن پر قابو پانے کے دعویدار بھی ہیں تاہم اسکے باوجود پنجاب میں بعض ایسے میگا پراجیکٹ بھی سامنے آتے رہتے ہیں جو کہ ناقص منصوبندی یا کرپشن کا شکار ہوکر ناکام ہوئے ۔ چند ماہ پہلے ضلع خوشاب اور ضلع سرگودھا کے درمیان دریائے جہلم پر بننے والے لنگر والا پل اففتاح سے پہلے گرگیا تھاجبکہ اب ضلع خوشاب میں کروڑوں روپے کی بھاری مالیت سے زیر تکمیل خوشاب جوہرآباد ایکسپریس روڈ جس کے بارے میں ضلع خوشاب کے مسلم لیگی اراکین اسمبلی کریڈیٹ لیتے رہے ہیں اب انکشاف ہو ہے کہ کروڑوں روپے کے بھاری فنڈز سے بننے والا یہ منصوبہ بھی افتتاح سے پہلے ہی ناکام ہو گیا ہے کیونکہ تعمیر کی گئی سڑک جگہ جگہ سے بیٹھ گئی ہے اور ٹھیکدار اب اپنی اس ناقص تعمیر کو چھپانے کے لیے بیٹھ جانے والے حصوں کو مرمت(Patch) لگا کر چھپا رہا ہے۔ گڈگورننس کی دعویدار حکومت کے لیے خوشاب جوہرآباد ایکپریس روڈ کی ناقص تعمیر اور افتتاح سے قبل ہی ٹوٹ پھوٹ ایک سوالیہ نشان ہے؟
khushabnews

;
پنجاب حکومت، ضلع خوشاب میں بھی پول کھل گیا پنجاب حکومت، ضلع خوشاب میں بھی پول کھل گیا Reviewed by Khushab News on 7:34:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.