میٹرو ہسپتال۔۔۔ سنتا جا شرماتا جا





 نوشہرہ وادی سون سے فرحان فاروق اعوان کی رپورٹ 

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)یہ ہے پنجاب حکومت کی گڈ گورنس وادی سون کی تین لاکھ سے زائد کی آبادی کیلئے قائم کیا گیا تحصیل ہیڈ کوارٹر اہسپتال نوشہرہ ڈاکٹروں کی اٹھاون میں سے 53آسامیاں عرصہ دراز سے خالی پڑی ہیں 4خواتین ڈاکٹر اور اکلوتا ایم ایس کام کررہا ہے مریض ڈاکٹرز نہ ہونے کی وجہ سے بھاری فیسوں کے عوض پرائیویٹ کلینکس جانے پر مجبور ہیں تفصیل کے مطابق تحصیل اہسپتال میں میڈیکل آفیسرز کی 20آسامیاں سپیشلسٹ ڈاکٹروں کی 14آسامیاں خواتین کی 4آسامیاں اے پی ایم او 10اور ڈپٹی ایم ایس کی ایک آسامی خالی ہے جبکہ اہسپتال میں روزانہ آنے والے آؤٹ ڈور مریضوں کی تعداد سینکڑوں میں ہے جنہیں وارڈ بوائے اور درجہ چہارم کے ملازمین اٹینڈ کرتے ہیں وادی سون کی سیاسی وسماجی شخصیات چیئرمین یوسی مردوال ملک ہادی بخش اعوان،سماجی شخصیت ملک زاہد فاروق اعوان، نمبردار ملک محمد اقبال نسال، ملک جاوید بکھوال ،کونسلر ایم سی نوشہرہ چوہدری عنایت اللہ، ملک شرجیل اعوان اور ملک نواب اعوان نے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کمشنر سرگودھا ندیم محبوب اور ڈی سی او خوشاب کنزہ مرتضی سے مطالبہ کیا ہے کہ کھوکھلے نعروں کی بجائے عملی طور پر تحصیل اہسپتال نوشہرہ میں مرد ڈاکٹروں کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے کیونکہ میڈیکولیگل لینے کے لئے بھی ڈسٹرکٹ اہسپتال جوہر آباد کا رخ کرنا پڑتا ہے اور وادی سون کے سینکڑوں مریض ڈاکٹروں کی عدم دستیابی کی وجہ سے در بدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ بارہ فٹ کے ایک کمرے میں ایمر جنسی قائم کی گئی ہے جس میں حادثے کا ایک مریض بھی آجائے تو دوسرے مریض کو ایمر جنسی فسٹ ایڈ دینے کی جگہ بھی نہیں ہے اور ڈاکٹروں کے نہ ہونے کی وجہ سے کروڑوں روپوں کی ادویات بھی زائد المعیاد ہوجاتی ہیں صحافیوں نے ایم ایس ڈاکٹر غلام نبی سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ آئندہ نئی بھرتی میں مرد ڈاکٹر آجائیں گے ۔
khushabnews
;
میٹرو ہسپتال۔۔۔ سنتا جا شرماتا جا میٹرو ہسپتال۔۔۔ سنتا جا شرماتا جا Reviewed by Khushab News on 7:11:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.