پیل پدھراڑ دوکانداروں نے لوٹ مچادی


کنزہ مرتضی، ڈ ی سی او خوشاب



خوشاب نیوز ڈاٹ کام) وادی سون کے اہم قصبات پیل اور پدھراڑ میں دوکانداروں کی من مانیاں عروج پر پہنچ گئیں ۔ انتظامیہ سستے بازاروں کو چیک کرنے تک محدود۔ پیل سے نجم شاہ اور دیگر مکینوں کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں پیل اور پدھراڑ میں سبزی فروش اور پھل فروشوں نے کوئی ریٹ لسٹ آویزاں نہ کررکھی ہے اور سبزی و پھلوں کے من مانے ریٹ وصول کررہے ہیں اور علاقہ کی عوام انتہائی مہنگے داموں سبزیاں اور پھل خریدنے پر مجبور ہیں ۔ نجم شاہ و دیگر کا مزید کہنا تھا کہ انتظامیہ محض سستے بازاروں کو چیک کرنے تک محدود و مصروف ہے جس کی وجہ سے پیل پدھراڑ کے سبزی و پھل فروشوں کو مہنگے داموں عوام کو لوٹنے کی کھلی چھٹی مل گئی ہے ۔ انہوں نے ڈی سی او خوشاب سے مطالبہ کیا ہے کہ وادی سون کے ان اہم قصبات پیل و پدھراڑ میں بھی خود اچانک آئیں یا کسی افسر کو اشیائے خورد و نوش کے ریٹ چیک کرنے کے لیے ڈیوٹی لگائی تاکہ دوکاندار وں پر کچھ تو چیک اینڈ بیلنس کا خوف ہو اور عوام کو کچھ ریلیف مل سکے۔
khushabnews

;
پیل پدھراڑ دوکانداروں نے لوٹ مچادی پیل پدھراڑ دوکانداروں نے لوٹ مچادی Reviewed by Khushab News on 7:06:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.