وادی سُون میں افسوسناک واقعہ





سوڈھی جے والی سے نمائندہ خصوصی غلام شبیر کی رپورٹ
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)جامعہ اسلامیہ وعلوی ٹرسٹ کے زیرانتظام غرباء اورمساکین میں راشن تقسیم سوڈھی جے والی میں جامعہ اسلامیہ وعلوی ٹرسٹ کے زیرانتظام رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں غریبوں اورمساکین میں تقسیم راشن کی تقریب کااہتمام کیا گیا،تقریب کاآغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا،جامعہ اسلامیہ وعلوی ٹرسٹ کے چئیرمین ڈاکٹرشاہ محمدعلوی نے اپنے خطاب کے دوران رمضان المبارک کی برکتوں،رحمتوں پہ روشنی ڈالی،انہوں نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت سے اللہ کی خوشنودی اوردلوں کاسکون ہے اس کے علاوہ انہوں نے ادارے کی طرف سے فلاحی کاموں کے بارے میں بھی آگاہ کیا،اس کے ساتھ ساتھ ان کایہ بھی کہناتھا کہ علوی ٹرسٹ سوڈھی جے والی کے غرباء اورمساکین کی خدمت میں ہمیشہ پیش پیش رہے گا،تقریب سے جامعہ اسلامیہ کے منتظم اعلیٰ قاری زبیر نے بھی خطاب کیا،آخر میں سوڈھی جے والی کے تمام غرباء ومساکین میں راشن تقسیم کیاگیااس موقع پر اہل علاقہ نے ادارے کے سربراہ کوخصوصی دعائیں دیں اور کہا کہ ڈاکٹر شاہ محمدعلوی سوڈھی جے والی کے غریبوں کے لیے کسی مسیحا سے کم نہیں۔

وادی سون میں افسوس ناک واقعہ
خوشاب نیوز ڈاٹ کام) وادی سون کے گاوں کھوڑہ میں ڈیڑھ سالہ بچہ پانی کے ٹب میں ڈوب کر جاں بحق نواحی قصبہ کھوڑہ میں رشید احمد کا ڈیڑھ سالہ بیٹا محمد باسط پانی کے ٹب میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔تفصیل کے مطابق محمدباسط کی والدہ اپنے ایک بیٹے کو نہلانےکے بعد ڈیڑھ سالہ محمد باسط کو ٹب کے قریب چھوڑ کر کمرے میں گئی جب واپس آئی تو محمد باسط کی نعش ٹب میں تیر رہی تھی۔

;
وادی سُون میں افسوسناک واقعہ وادی سُون میں افسوسناک واقعہ Reviewed by Khushab News on 11:51:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.