وزیراعلی کے اچانک چھاپے کا خوف





خوشاب نیوز ڈاٹ کام) ہسپتالوں کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈی سی او خوشاب کنزہ مرتضیٰ نے محکمہ صحت کے ساتھ کانفرنس ہال میں ہنگامی اجلاس کے دوران کیا ۔جس میں ڈی ایچ کیو سمیت تمام ٹی ایچ کیوز نورپورتھل ،نوشہرہ اور قائدآباد میں تمام مسنگ فسیلٹیزڈیول ٹرا نسمشن لائن کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں ڈی ایچ او ڈاکٹر آصف قاضی، ایم ایس ڈی ایچ کیو ،ایم ایس ٹی ایچ کیو نوشہرہ ،قائد آباد اور نورپورتھل ،ڈپٹی ڈی ایچ اوز ،اے ڈی سی ،ڈی او بلڈنگز ،ڈی او بجٹ ڈبلیو ایم او آر ایچ سی روڈہ اور ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر تابندہ امجد نے شرکت کی ۔اجلا س میں خطاب کرتے ہوئے ڈی سی او کنزہ مرتضیٰ نے تمام ایم ایس صاحبان کو تنبیہ کی کہ وہ اپنے ہسپتالوں میں صفائی کو یقینی بنائیں اس سلسلہ میں اپنے سینئرورکرز کی تعداد بٹرھائیں ،پلانٹیشن کرائیں ،ہسپتالوں کے واش رومز میں تمام تعمیرومرمت کے کاموں کو جون کے اندر اندر مکمل کروائیں ۔اس کے علاوہ ڈی ایچ کیو کو 20 نئے اے سی 2 دنوں کے اندر اندر لگوانے کی ہدایت کی ۔جہاں سٹب لائزر اور جنریٹر ز درکارہیں لگوائیں ۔انہوں نے ہدایت کی کہ ایک ہی دن میں 50 پنکھے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں لگوادیں ۔ہسپتالو ں میں ا دویات کی فراہمی کے سلسلہ میں تمام ایم ایس صاحبان کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے ہسپتالوں میں بنیادی ضروری ادویات ہر وقت موجود رکھیں جن میں زندگی بچانے والی میڈیسن کی کسی صورت کمی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے ایم ایس خوشاب ،نوشہرہ اور قائدآباد ہسپتالوں میں سٹورز نہ ہونے پر تنبہیہ کی اور شدید بر ہمی کا اظہار کیا ۔انہوں نے ٹی ایچ کیو ز اور ڈی ایچ کیو جوہرآباد کے ایم ایس صاحبان سے اپنے اپنے ہسپتالوں میں ادویات کے سٹورز جلد از جلد بنانے کے لئے ڈیمانڈ بنا کر دینے کی ہدایت کی ۔نورپور تھل میں ڈپٹی ٹی ایچ کیو کو گیس کے لئے درخواست دینے کا حکم دیا ۔انہوں نے کہا جہاں اے سی قابل مرمت ہیں ان کی مرمت فوری کروائی جائے اور ٹوائلٹس کے دروازے وارڈز اور کوایٹرز میں ٹائلز کا کام جلد از جلد مکمل کروایا جائے انہوں نے سختی سے کہا کہ آر او پلانٹس کا خیال رکھنا اور اس کی صحیح حالت کی ذمہ داری پر ہسپتال کے ایم ایس کی ہوگی ۔انہوں نے ہسپتالوں میں مشینری ،آلات جراحی اور دیگر آلات کا بھی جائزہ لیا اور ڈی ایچ کیو کے لئے 2 ٹی ایچ کیو خوشاب کے لئے 1 اور ٹی ایچ کیو نوشہرہ کے لئے ایمبولینس دینے کے احکامات بھی صارد کئے 
khushabnews
وزیراعلی کے اچانک چھاپے کا خوف وزیراعلی کے اچانک چھاپے کا خوف Reviewed by Khushab News on 5:55:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.