ضلع خوشاب:نادرہ آفس اور دہشت گرد


وادی سُون میں مقیم بعض افغانی باشندے


نوشہرہ وادی سُون سے نمائندہ خصوصی فرحان فاروق اعوان


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)وادی سون میں گزشتہ کئی سالوں سے عارضی طور پر مقیم افغان مہاجرین نے نادرہ آفس نوشہرہ کی ملی بھگت سے سینکڑوں شناختی کارڈ بنوا کر پاکستانی شہریت حاصل کرنے کا انکشاف ہوا ہے متعدد افغانی مہاجرین نے پاکستانی شناختی کارڈ پر سرکاری نوکریاں بھی حاصل کررکھی ہیں اور پاکستانی پاسپورٹ حاصل کرکے بیرون ملک کا سفر بھی کرتے ہیں چندماہ قبل ڈی جی نادرہ آفس سرگودھا نے انچارج نادرہ سنٹر نوشہرہ سمیت چار ملازمین کو شوکاز نوٹس جاری کرکے انکوائری بھی لگائی تھی جو بعد میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر کھوہ کھاتے چلی گئی تفصیل کے مطابق وادی سون میں افغانستان سے ہجرت کرکے پاکستان آنے والے افغان مہاجرین نے گزشتہ کئی دہائیوں سے ڈیرے ڈال رکھے ہیں ان میں سے جو افغان مہاجرین مالی طور پر کمزور تھے مقامی زمین داروں کے پاس انہوں نے ٹیوب ویلز پر کھیتی باڑی کا کام شروع کردیا اور کچھ نے نوشہرہ سمیت وادی سون کے مختلف دیہات میں اپنی دوکانیں بنا رکھی ہیں باالخصوص مرکزی بازار نوشہرہ میں سینکڑوں کی تعداد میں یہ لوگ وسیع پیمانے پر کاروبار کررہے ہیں اور انہوں نے پاکستانی شہریت بھی حاصل کررکھی ہے ایک تحقیق کے مطابق چند ایک شناختی کارڈ کے نمبرز 
38201-9411414-0 
38201-951376-2
38201-1030286-1
38201- 4125206-9 
38201-9624128-6
38201-1190984-6
38201-2559390-1 
38201-4911718-1 
38201-1699558-8 
38201-3930155-5
38201-5561798-3 
17301-4995423-6
شائع کئے جارہے ہیں جوکہ مشکوک اور افغان مہاجرین کے کارڈ کے نمبرز ہیں جنہیں مقامی رہائشی شہری ظاہر کیا گیا ہے انہی کارڈز کی نشاندہی پر ڈی جی نادرہ سرگودھا کے حکم پر نادرہ انچارج نوشہرہ محمد منور اور چار دیگر ملازمین کے خلاف کارڈ بنانے پر تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا کئی ماہ گزرنے کے باوجود انکوائری کی رپورٹس کو منظر عام پر نہیں لایا گیا اور نہ ہی مذکورہ ملازمین کے خلاف کوئی ایکشن لیا گیا صرف نادرہ انچارج نوشہرہ کی ٹرانسفر بیرون ضلع کردی گئی وزارت داخلہ پاکستان نے بھی ملک بھر میں افغان مہاجرین و دیگر غیر ملکیوں کو پاکستانی شہریت ملنے کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے لیکن وادی سون میں ابھی تک چھان نین کا عمل شروع نہیں ہوسکا وادی سون کی مختلف سیاسی وسماجی شخصیات نے نادرہ سنٹر نوشہرہ میں غیر ملکیوں کو جاری ہونے والے شناختی کارڈز کی تحقیْات کرنے کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ چند ہفتے قبل وادی سون میں داعش کے اہم کمانڈر کی ہلاکت بھی ایک لمحہ فکریہ ہے ایک تحقیق کے مطابق اب بھی وادی سون میں ہزاروں کی تعداد میں افغان مہاجرین رہائش پذیر ہیں جن میں سے سینکڑوں افراد کے پاس افغانی کارڈ موجود ہے۔
khushabnews
;
ضلع خوشاب:نادرہ آفس اور دہشت گرد ضلع خوشاب:نادرہ آفس اور دہشت گرد Reviewed by Khushab News on 7:27:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.