ہفتہ،11جون کی خبریں



خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ضلع خوشاب مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق ۔جبی کےرہائشی 28سالہ محمدسلیم عرف سیموں ولدمحمدرمضان ماچهی نےگهریلوناچاکی پرزهریلی گولیاں کھاکرزندگی کاخاتمہ کرلیا جبکہ وادی سون کے گائوں ڈھاکہ کے قریب ڈمپر کی ٹکر لگنے سے موٹرسائیکل سوار محمد نوید ساکن دھدڑجاں بحق ہوگیا بتایا گیا ہے کہ متوفی پی اے یف کا ملازم تھا اور سرگودھا سے چھٹی پرگھرآرہا تھا کہ حادثہ کا شکار ہوگیا

ایس ایچ او تھانہ جوڑا کلاں لائن حاضر
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈی پی او خوشاب فیصل گلزار نے انسپکٹر ملازم حسین شاہ کو ایس ایچ او تھانہ جوڑا کلاں تعینات جبکہ تھانہ جوڑا کلاں کے ایس ایچ او اشرف خان کو لائن حاضرکر دیا ہے۔

انتقال پر ملال
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)حاجی ظل حسنین ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی(نظریاتی فورم ) ضلع خوشاب کے چھوٹے بھائی ملک مسعود رضائے الٰہی سے وفات پاگئے جن کی نماز جنازہ قبرستان سیخانوالہ خوشاب میں اداکی گئی ۔نماز جنازہ میں تمام مکاتب فکر کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

خوشاب نیوزڈاٹ کام)سول لائن جوہرآباد میں دو نامعلوم ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر ایک جنرل سٹور کے مالک محمد عمران سے دو موبائل فون اور تیس ہزار روپے مالیت کے سامانِ منیاری چھین لیااور فرار ہو گئے۔ سٹی پولیس جوہرآباد نے محمد عمران کی رپورٹ پر نامعلوم ڈاکوؤں کیخلاف زیر دفعہ 392ت پ مقدمہ درج کر کے اُن کی تلاش شروع کر دی ہے تاہم ابھی تک کسی ملزم کی نشاندہی نہیں ہوئی ایف آئی آر کے مطابق محمد عمران اپنے ملازم کے ہمراہ دوکان پر موجود تھا کہ ڈاکو موٹر سائیکل پر سوار ہو کر آئے اور اس پر اسلحہ تان کر موبائل فون و دیگر سامان چھین لے گئے۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ایڈیشنل سیشن جج ضیاء الطارق نے چک نمبر47میں غیر قانونی پریکٹس کرنیوالے دو عطائیوں رشید اور مسماۃ مہراں کی درخواست ضمانت مسترد کر دی جس کے بعد پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ یاد رہے کہ ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر قاضی آصف محمود نے چھاپہ مار کاروائی کے دوران دونوں ملزمان کو غیر قانونی پریکٹس کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا تھا اور اُن کے کلینک سیل کر دیئے تھے ملزم محمد رشید نے از خود محکمہ صحت کی جانب سے سیل کئے جانیوالے کلینک کو ڈی سیل کیا جس پر ڈسٹرکٹ آفیسر قاضی آصف محمود کی مدعیت میں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)صدر پولیس جوہرآباد نے ملزم سرفراز پٹھان کیخلاف اپنی والدہ حلیم خاتون اور 17سالہ نوجوان عاقب منیر کو قتل کرنے کے الزام میں زیر دفعہ 302ت پ مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ مقدمہ ملزم سرفراز پٹھان کے والد اور مقتولہ حلیم خاتون کے خاوند محمد یوسف پٹھان کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ تاہم ابھی تک ملزم سرفراز پٹھان کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزم سرفراز پٹھان نے اپنی والدہ حلیم خاتون اور ملزم عاقب منیر کو قابل اعتراض حالت میں دیکھ کر گولیوں سے چھلنی کر دیا تھا۔
;
ہفتہ،11جون کی خبریں ہفتہ،11جون کی خبریں Reviewed by Khushab News on 12:29:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.