خوشاب پولیس نے 161 میں سے کتنے اشتہاری پکڑے؟


 ڈی پی او فیصل گلزار پولیس افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈی پی او خوشاب فیصل گلزار نے کہا ہے کہ خوشاب میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے پولیس جرائم کے خاتمہ اور مجرمان کی سرکوبی کیلئے اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لا رہی ہے ۔ ڈی پی او آفس کے کانفرنس ہال میں پولیس افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اُنھوں نے بتایا کہ گذشتہ ماہ ضلع خوشاب کے تمام تھانوں میں مجموعی طور پر 280مقدمات درج ہوئے جن میں سے 218مقدمات کے چالان مرتب کر کے متعلقہ عدالتوں میں بھجوائے گئے۔ پولیس نیان مقدمات میں ملوث 494میں سے 418 ملزمان کو گرفتار کر کے جیل بھجوایا۔ اُنھوں نے بتایا کہ 7انتہائی سنگین مقدمات میں سے پانچ مقدمات کے چالان مرتب کر کے جمع کرائے گئے جن میں ملوث 20میں سے 17ملزمان کو جیل بھجوایا گیا۔ اُنھوں نے بتایا کہ چوری کے چھتیس مقدمات میں چونتیس مقدمات میں ملوث ملزمان سے 21لاکھ 2ہزار700مالیت کا مسروقہ سامان برآمد کیا گیا اُنھوں نے بتایا کہ ضلع خوشاب میں سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب 161میں سے 35خطرناک اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا گیا۔ اُنھوں نے کہا کہ پولیس اپنی تمام توانائیاں عوام کو انصاف کی یقینی بنانے اور قیام امن پر مرکوز کئے ہوئے ہے۔اُنھوں نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ ماہِ صیام کے دوران امن و امان کی مثالی فضا برقرار رکھنے کیلئے مساجد‘ امام بارگاہوں اور رمضان بازاروں کی سیکورٹی کو موثر اور فعال بنایا جائے تاکہ کسی بھی شدت پسند کو کسی تخریبی کاروائی کا موقع نہ ملے۔ اُنھوں نے بتایا کہ مساجد و امام بارگاہوں اور رمضان بازارون پر تعینات پولیس افسران کی چیکنگ کیلئے باقاعدہ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اس لئے پولیس افسران و ملازمین کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے فرائض منصبی نیک نیتی اور خلوص کیساتھ سرانجام دیں۔ سیکورٹی کے حوالے سے کسی بھی سطح پر غفلت و لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
khushabnews

;
خوشاب پولیس نے 161 میں سے کتنے اشتہاری پکڑے؟ خوشاب پولیس نے 161 میں سے کتنے اشتہاری پکڑے؟ Reviewed by Khushab News on 5:47:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.