Noor Pur Thal: حادثات میں اضافہ






خوشاب نیوز ڈاٹ کام)نورپورتھل میں ڈیڑھ سال بعد بھی فلٹریشن پلانٹ غیر فعال ۔شہری دور دراز کے علاقوں سے پانی بھر کرلانے پر مجبورہیں145 ڈیڑھ سال کا عرصہ گزرنے کے باو جود بھی شہر میں لگا فلٹریشن پلانٹ چالو نہ ہو سکا ۔شہری روزے کی حالت میں دور دراز سے میٹھا پانی بھرنے پر مجبور ہیں۔ قریبا ڈیڑھ سال قبل شکار کیلئے آئے قطری شہزادے نے شہریوں کیلئے میٹھے پانی کا فلٹریشن پلانٹ لگوایا تھا جس کومنتخب نمائندوں نے اپنے نام کی تختی کے چکر میں آج تک چالو نہیں کیا۔ شہری آج بھی روزے کی حالت میں دور دراز سے میٹھا پانی بھرنے پر مجبور ہیں۔عوامی و سماجی حلقوں نے کمشنر سرگودھا وڈی سی او خوشاب سے مطالبہ کیا کہ فلٹریشن پلانٹ کو چالو کرنے کے فوری اقدامات کئے جائیں ۔


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)نور پور تھل کی اکثر سٹریٹ لائٹس ناکارہ، انتظامیہ تما شائی ،حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے ،متعلقہ افسران نوٹس لیں ۔ٹی ایم اے کی نا اہلی کے باعث نور پور تھل شہر کی اکثر سٹریٹ لائٹس ناکارہ ہو چکی ہیں ۔ شہریوں کی شکا یات کے باوجود ٹی ایم اے افسران کی طرف سے کو ئی توجہ نہیں دی جا رہی ۔ شام ہوتے ہی شہر اندھیرے میں ڈوب جاتا ہے نماز اور تراویح کے لئے جانے و الوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے نیز رات کے وقت گلیوں میں اندھیرا ہونے کی وجہ سے سٹریٹ کرائمز اور حادثات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے جس سے شہریوں کی پریشانی بڑھ رہی ہے ۔مقامی انتظامیہ کی تما م تر توجہ رمضان بازار تک محدودہو کر رہ گئی ہے ۔شہریوں کی بڑی تعداد نے ٹی ایم او نور پور چوہدری اشرف گوندل سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں لگی خراب سٹریٹ لائٹس کو فوری طور پر فعال کیا جائے۔
khushabnews
;
Noor Pur Thal: حادثات میں اضافہ Noor Pur Thal: حادثات میں اضافہ Reviewed by Khushab News on 10:43:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.