تھل کے کتے


File Foto




خوشاب نیوز ڈاٹ کام)نورپورتھل میں آوارہ کتوں کی بھرمار‘حکام خاموش تماشائی ۔کشمیر چوک ‘برہان ٹاؤن‘محلہ دھپ سڑی میں لوگ شام کے بعد گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے شہر میں آوارہ کتوں کی بھرمار سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے‘ آوارہ کتوں کے کاٹنے کے کئی حادثات بھی رونما ہو چکے ہیں مگر ٹی ایم اے حکام کسی قسم کا ایکشن لینے کو تیار نہیں۔کشمیر چوک ،برہان ٹاؤن،محلہ دھپ سڑی کتوں کی آماجگاہ بن چکے ہیں جس کے باعث لوگ شام کے بعد گھروں سے نکلنے پر خوف کھانے لگے ہیں۔شہریوں نے ٹی ایم او اشرف گوندل سے مطالبہ کیا ہے کہ آوارہ کتوں کو تلف کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔
khushabnews
;
تھل کے کتے تھل کے کتے Reviewed by Khushab News on 10:19:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.