صرف آپکے بھائی نے






نوشہرہ وادی سُون سے نمائندہ خصوصی فرحان فاروق اعوان کی رپورٹ

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ریٹائرڈ سینئر بیوروکریٹ اور چیئرمین وادی سون ڈویلپمنٹ فورم ملک محمد صادق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے وادی سون میں سیاحت کے فروغ اور تعمیر وترقی کیلئے خوشاب نوشہرہ روڈ کو کارپٹیڈبنانے کا اعلان کیاہے اس منصوبے پر 87کروڑ روپے کی خطیر رقم خرچ ہوگی یہ پچاس کلو میٹر کا فاصلہ تین مراحل میں مکمل ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ پی پی 39کے منتخب بلدیاتی نمائندوں اور علاقہ کے معززین کے اعزاز میں دی گئی کھوڑہ کے پر فضا سیاحتی مقام کے سبزہ زار میں دی گئی عید ملن پارٹی کے موقع پر کیاانہوں نے کہا کہ وادی سون ڈویلپمنٹ فورم کے پلیٹ فارم سے وادی کے دیرینہ اور گھمبیر مسائل اجاگر کرنے کیلئے اپنی تمام توانائیاں برؤے کار لائیں گے امید ہے کہ بلدیاتی نمائندگان ہمارے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوکر مسائل اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے وادی سون ڈویلپمنٹ فورم کے جنرل سیکرٹری احمد اقبال اعوان نے کہا کہ ہمارا فورم ایک غیر سیاسی فورم ہے وادی سون کے عوام کی محرومیوں کے ازالہ کیلئے اس فورم کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ہم بلا تفریق مسائل کو ایوان اقتدار تک پہنچانے کیلئے کو ششیں کریں گے تقریب میں یونین چیئرمینوں یو سی اوچھالی حاجی امجد محمود مردوال ملک ہادی بخش اعوان کھوڑہ مولوی مشتاق احمد اعوان کنڈ ملک عبدالرحمن اور یونین کونسل کٹھہ سگھرال صالح محمد چدھڑ وائس چیئرمینوں اور کونسلرز سمیت علاقہ بھر کی سیاسی وسماجی شخصیات نے عید ملک پارٹی میں بھاری تعداد میں شرکت کیااختتامی کلمات سے خطاب کرتے ہوئے سماجی شخصیت ملک محمد ممتاز نے چیئرمین وادی سون ڈویلپمنٹ فورم ملک محمد صادق کی کاوشوں کو سرایتے ہوئے انہیں خوشاب نوشہرہ روڈ کی منظوری کرانے پر خراج تحسین پیش کیا۔
khushabnews
;
صرف آپکے بھائی نے صرف آپکے بھائی نے Reviewed by Khushab News on 7:41:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.