پارٹی قیادت سے دیرینہ مراسم ہیں، مختار اعوان


محترمہ سمیرا ملک ۔۔ فائل فوٹو





نوشہرہ وادی سُون سے نمائندہ خصوصی فرحان فاروق اعوان کی رپورٹ


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)امیدوار چیئرمین ضلع کونسل خوشاب ملک مختار احمد اعوان نے کہا ہے کہ سابق وفاقی وزیر سمیرا ملک میری قائد ہیں انہوں نے ہی مجھے ضلع کونسل کی چیئرمین شپ کیلئے نامزد کیا ہے ضلع بھر میں یونین چیئرمینوں کی ہمارے گروپ کو واضع برتری حاصل ہے اگر مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے مجھ پر اعتماد کرتے ہوئے چیئرمین شپ کیلئے ٹکٹ جاری کیا تو ضلع خوشاب پہلے سے بھی زیادہ مسلم لیگ ن کا قلعہ ثابت ہوگاان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ میں اخبار نویسوں سے بات چیت میں کیا ملک مختار احمد نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن ضلع بھر میں متحد ہے اور پارٹی قیادت کے ساتھ میرے دیرینہ مراسم ہیں میں مسلسل چار مرتبہ پاکستان مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر ایم پی اے منتخب ہوا ہوں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں پکا مسلم لیگی ہوں اور مسلم لیگ ن ہی میرا اوڑھنا بچھونا ہے ذاتی تعلقات دوسری پارٹیوں کے قائدین سے بھی ہیں لیکن مسلم لیگ ن کیلئے دن رات کام کرنا میری ترجیحات میں شامل ہے۔
khushabnews
پارٹی قیادت سے دیرینہ مراسم ہیں، مختار اعوان پارٹی قیادت سے دیرینہ مراسم ہیں، مختار اعوان Reviewed by Khushab News on 8:22:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.