فکر ناٹ کا لولی پاپ




خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ضلع خوشاب کے بلدیاتی نمائندوں کا اہم اجلاس ڈی سی او کنزہ مرتضیٰ کی زیر صدارت فاطمہ جناح ہال جوہرآباد میں منعقد ہوا جس میں ڈی او سی عبدالحمید سنبل ‘ اور ضلع خوشاب کی یونین کونسلوں کے نو منتخب چیئرمینوں کے علاوہ سرکاری افسران نے بھی شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی او خوشاب نے کہا کہ بلدیاتی نمائندوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوامی خدمت کے جذبہ کے تحت اپنا کردار اد اکریں۔ اُنھوں نے بتایا کہ حکومت بہت جلد بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات کی منتقلی اور بلدیاتی اداروں کو فعال بنانے کا مشن پورا کرے گی۔ اس ضمن میں بعض قانونی رکاوٹیں حائل ہیں جنھیں بہت جلد دور کر دیا جائے گا۔ اُنھوں نے بلدیاتی نمائندوں پر زور دیا کہ وہ اپنی توجہ عوامی مسائل کو حل کرنے اور عوام کی فلاح و بہبود پر مرکوز کریں۔ سیاسی تجزیہ نگاروں نے اس اجلاس کو بلدیاتی نمائندوں میں اختیارات نہ ملنے کے حوالے سے پھیلنے والی تشویش و مسلم لیگ ن اور حکومت کیخلاف جذبات کو کم کرنے کی ایک بے معنی کوشش اور ’’ فکر ناٹ کا لولی پاپ‘‘ قرار دیا ہے۔
khushabnews
فکر ناٹ کا لولی پاپ فکر ناٹ کا لولی پاپ Reviewed by Khushab News on 9:03:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.