آج یکم جولائی 2016 کا اخبار





ڈکیتی کی واردات
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)جوہرآباد میں تین ڈاکوؤں نے ایک دوکاندار عالم خان سے اسلحہ کی نوک پر تیس ہزار روپے کی نقدی اور دو موبائل فون چھین لئے ‘ سٹی پولیس جوہرآباد نے تینوں ڈاکوؤں موج حسین ‘ شہزاد اور ذیشان سکنائے خوشاب کیخلاف زیر دفعہ 392ت پ مقدمہ در ج کر لیا ہے ایف آئی آر کے مطابق عالم خان اپنی دوکان دی لائٹ پر موجود تھا کہ ملزمان موٹر سائیکل پر آئے اور اس کی کن پٹی پر پستول رکھ کر رقم و موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔ 

زبیر قریشی کیخلاف مقدمہ درج
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سٹی پولیس جوہرآباد نے چک 53ایم بی کے رہائشی ایک شخص زبیر قریشی کیخلاف سرکاری رقبہ پر قبضہ کرنے وہاں سے مٹی کی ٹرالیاں اٹھانے اور قیمتی درخت کاٹنے کے الزام میں زیر دفعہ 379 ت پ مقدمہ درج کیا ہے یہ مقدمہ منگور کے رہائشی سرور خان بلوچ کی جانب سے دی جانیوالی درخواست کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر خوشاب کے حکم پر درج کیا گیا۔ درخواست میں بتایا گیا ہے کہ ملزم نے سرکاری رقبہ پر دس برسوں سے قبضہ کر رکھا ہے اور وہاں سے مٹی کی ٹرالیاں اٹھا کر فروخت کر رہا ہے جبکہ ملزم نے وہاں پر لگے ہوئے قیمتی درخت بھی کاٹ کر فروخت کر دیئے ہیں۔ 

گھر میں گھسنے پر مقدمہ درج

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سٹی پولیس جوہرآباد نے چار افراد جبار شاہ ‘ سجاد ‘ نوید حسین اور نجم الحسن کیخلاف سید محسن رضا جوئیہ کے گھر میں داخل ہونے اور اس کی والدہ کو زدو کوب کرنے کے الزام میں زیر دفعات 452‘354‘ 148اور 149ت پ مقدمہ درج کیا ہے ایف آئی آر کے مطابق فریقین کے مابین مقدمہ بازی کی رنجش چلی آ رہی تھی گذشتہ روز ملزمان نے محسن رضا کے گھر میں داخل ہو کر اس کی پچاسی سالہ والدہ کو زدو کوب کیا۔ 


ماحول دشمن فیکٹریوں کا انکشاف
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)واٹرسپلائی کیساتھ قائم فیکٹریاں ماحول دشمن قرار ،مکین امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں، کارروائی کیلئے ڈی او ماحولیات کی حکام کوسفارشات ڈسٹرکٹ آفیسر ماحولیات خوشاب اظہار الحق نے چک 49ایم بی کے نمبردار محمد انور جٹ کی جانب سے واٹر سپلائی سے لگائی جانیوالی فیکٹریوں کو ماحول دشمن قرار دیتے ہوئے اُن کے خلاف کارروائی کے لئے ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات پنجاب کو سفارشات بھجوا دیں۔ نمبردار محمد طیب جٹ نے واٹر سپلائی کیساتھ دو عدد فیکٹریاں اور تین بڑے اوپن شیڈز لگا رکھے ہیں فیکٹریوں کا گندہ پانی واٹر سپلائی کے کھالوں میں پھینک دیا جاتا ہے ۔اس آلودگی کی وجہ سے اہل علاقہ بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔

ٹی ایچ کیو ہسپتال خوشاب میں  حاضری پر تشویش
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)اے سی خوشاب کا دورہ ٹی ایچ کیوہسپتال  وارڈز کا معائنہ ،مریضوں کے لیے ہرقسم کی طبی سہولیات اور سٹاف کی حاضری یقینی بنائی جائے ، عاصمہ اعجاز۔اسسٹنٹ کمشنر خوشاب عاصمہ اعجاز چیمہ نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال خوشاب کا اچانک معائنہ کیا اس دوران اُنھوں نے ہسپتال کے تمام شعبوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور صحت و صفائی کی صورتحال پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہسپتال کے میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر سلیم کو صحت و صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ اُنھوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ میڈیکل پیرا میڈیکل اور نرسنگ سٹاف کی بروقت حاضری یقینی بنائی جائے اور مریضوں کو ہر قسم کی سہولیات مہیا کی جائیں ۔اس موقع پر ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر محمد سلیم نے اسسٹنٹ کمشنر کو ہسپتال کے مسائل سے بھی آگاہ کیا۔


ناجائز اسلحہ برآمد
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)صدر پولیس جوہرآباد نے ناجائز اسلحہ کیخلاف چلائی جانیوالی مہم کے دوران دو افراد محمد اختر ساکن کچی پل ہڈالی اور محمد اشرف ساکن خالق آباد کو گرفتار کرکے اُن کے قبضہ سے بالترتیب ایک تیس بور پسٹل اور ایک رائفل بارہ بور برآمد کی ہے۔ دریں اثناء پولیس نے اقدام خود کشی کے مقدمہ میں ملوث زیر حراست ملزم تنویر اعوان ساکن خالق آباد سے دورانِ تفتیش اس کی نشاندہی پر اقدام خود کشی میں استعمال ہونیوالا ناجائز اسلحہ تیس بور پسٹل برآمد کیا ہے تینوں ملزمان کے خلاف آرمز ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

گرانفروش کیخلاف مقدمہ درج
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سٹی پولیس جوہرآباد نے ایک کریانہ فروش ابرار حسین کے خلاف چینی مہنگے داموں فروخت کرنے کے الزام میں 3/7پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے یہ مقدمہ اسسٹنٹ کمشنر جوہرآباد عاصمہ اعجاز چیمہ کی تحریری رپورٹ پر درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق عاصمہ اعجاز چیمہ کی چیکنگ کے دوران ملزم ابرار حسین چینی مہنگے داموں فروخت کر رہا تھا۔ 

خاتون اغوا
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)کدھی کے گاؤں ہموکہ میں راولپنڈی کے رہائشی دو افراد غلام نبی اور فخر عالم نے ایک پچیس سالہ شادی شدہ خاتون فوزیہ بی بی کو اغواء کر لیا۔ سٹی پولیس جوہرآباد نے مغویہ کے والد غلام حسین نٹ کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف زیر دفعہ  496 اےمقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق مغویہ فوزیہ کی شادی سات برس قبل ایک شخص اظہر حسین کیساتھ ہوئی تھی اور وہ والدین کو ملنے کیلئے ہموکہ آئی ہوئی تھی اس دوران ملزمان اسے زبردستی کار میں بٹھا کر لے گئے۔ 

khushabnews
;
آج یکم جولائی 2016 کا اخبار آج یکم جولائی 2016 کا اخبار Reviewed by Khushab News on 8:42:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.