وادی سون کی خبریں، جمعرات 21 جولائی





نوشہرہ وادی سون سے نمائندہ خصوصی فرحان فاروق اعوان کی رپورٹ

حبیبہ شاہد کو وزیراعلی کی جانب سے انعامات
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)تعلیمی بورڈ سرگودھا میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی وادی سون کی ہونہارطالبہ حبیبہ شاہد کو وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی طرف سے ایک لاکھ نقد لیپ ٹاپ دیا اور آئندہ تعلیمی اخراجات حکومت برداشت کرنے کا اعلان کردیاتفصیل کے مطابق حبیبہ شاہد نے گزشتہ روز صحافیوں کو دئے جانیوالے ایک انٹرویو میں حکومت پنجاب سے اپنے تعلیمی اخراجات اٹھانے کی درخواست کی تھی آج وزیر اعلی ہاؤس لاہور میں منعقدہ ایک تقریب میں وزیر اعلی پنجاب نے حبیبہ شاہد کو ایک لاکھ روپے نقد انعام اور لیپ ٹاپ دیا اور ایف ایس سی کے تمام اخراجات برداشت کرنے کا بھی اعلان کیا وزیر اعلی پنجاب نے حبیبہ شاہد کو چیک دیتے ہوئے کہا کہ دور افتادہ اور پسماندہ علاقوں کے سکولوں میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء اور طالبات ہمارے لئے قیمتی سرمایہ ہیں حکومت انہیں تمام تعلیمی وسائل مہیا کرنے کیلئے اپنی تمام توانائیاں بروے کار لارہی ہے جلد ہی پنجاب حکومت ایک تعلیمی سیمنا ر کا انعقاد کرے گی جس میں پنجاب کے تمام پوزیشن ہولڈر کو تین تین لاکھ روپے کا خصوصی کیش انعام دیا جائے گا ۔

پیل و پدھراڑ ہائی سکولوں کا رزلٹ
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)یو نین کو نسل پدھراڑ کا میٹر ک کا رزلٹ جس میں پیل بو ائز ہا ئی سکول کا مجمو عی رزلٹ نو ے فیصد جبکہ آرٹس کا رزلٹ سو فیصد رہا پدھراڑ بو ائز ہا ئی سکو ل کا ستا سی فیصد اور گرلز ہا ئی سکو ل کا انہتر فیصد رہا پیل ہا ئی سکو ل کے آرٹس کے طلبہ نے اچھے نمبروں سے کا میا بی حا صل کی پیل سکول کے طالبعلم بلال نا صر نے یو نین کو نسل پدھراڑ میں نو سو پینتیس نمبر لیکر پہلی پوز یشن حا صل کی پیل بو ائز ہا ئی سکول کی شاندار کا رکر دگی پرایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان ،ایم پی اے ملک جا وید اقبال اعوان نے ادارہ کے سربراہ لیا قت علی اعوان اور تمام سٹا ف اور بلخصو ص دہم کلا س کے انچارج ابرار حسین کو مبا رکبا د دی ہے اور تو قع کی ہے کہ سکول کا سٹا ف آئندہ بھی اسی محنت اور جانفشانی سے اپنی محنت جاری رکھے گا۔

نواز شریف پر تنقید احمقانہ فعل ہے
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ایم پی اے ملک جا وید اقبا ل اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نو از شریف کی پا لیسیو ں کو حرف تنقید بنا نے والے ملک و قو م کے ساتھ مخلص نہیں یہ لو گ ملک کی ترقی اور خوشحا لی میں رکا وٹیں کھڑی کر رہے ہیں انہو ں نے کہا کہ منتخب جمہو ر ی حکو مت کو غیر مستحکم اور جمہو ر یت کو ڈی ریل کر نے کی سازشیں کر نے والو ں کو پہلی بھی ما یو سی کا سامنا کر نا پڑا اور اب بھی انہیں ما یو سی کے سوا کچھ نہیں ملے گا حکو مت نے وطن عزیز ترقی اور خو شحا لی کی راہ پر گا مزن کر دیا ہے ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ن نے کر م آبا د پیل میں مختلف وفود سے با ت چیت کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ مسلم لیگی حکو مت اپنی آئینی مدت میں ہی اعوام کے ساتھ کیا گیا ہر وعدہ پورا کر ے گی اور اس نئے مالی سال کے بجٹ میں علا قائی پسما ندگی کے خا تمہ کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبا ز شریف نے پی پی 39کیلئے خطیر فنڈ رکھے ہے جس سے کو ئی بھی علا قہ ڈویلپمینٹ سے محروم نہیں رہے گااس مو قع پر سابقہ کو نسلر محمد علی ، اشرف کھلا ن ، منور رجا ل ، شفقت رجا ل اعوان بھی مو جو د تھے ۔
khushabnews
وادی سون کی خبریں، جمعرات 21 جولائی وادی سون کی خبریں، جمعرات 21 جولائی Reviewed by Khushab News on 8:41:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.