صاحب بہادر! ہوٹنگ نہ کرتے تو




خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ضلع خوشاب کے بلدیاتی اداروں کے کونسلروں کا اہم اجلاس ضلع کونسل ہال جوہرآباد میں ایڈیشنل کلکٹر بہزاد عادل کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں ڈی او سی عبدالحمید سنبل کے علاوہ میونسپل کمیٹی جوہرآباد ‘ خوشاب ‘ ہڈالی اور مٹھہ ٹوانہ کے نو منتخب کونسلران شریک تھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل کلکٹر بہزاد عادل نے کہا کہ نو منتخب بلدیاتی نمائندوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی توانائیاں علاقائی ڈویلپمنٹ اور عوام کو مسائل سے نجات دلانے کیلئے بروئے کار لائیں تاکہ حکومت کی انقلابی پالیسیوں کے ثمرات براہِ راست عوام تک منتقل ہو سکیں۔ اُنھوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب بہت جلد بلدیاتی اداروں کو فعال بنانے کے بعد اختیارات منتخب عوامی نمائندوں کو منتقل کرد ے گی۔ اس موقع پر میونسپل کمیٹیوں کے کونسلران نے جوہرآباد اور خوشاب میں صحت و صفائی کی صورتحال پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ان دونوں جڑواں شہروں میں صحت و صفائی کا نظام بہتر بنانے کیلئے ٹھوس اور فوری اقدامات اٹھائے جائیں اُنھوں نے کہا کہ بلدیاتی ادارے فعال نہ ہونے کے باوجود علاقہ کے مکین بلدیاتی نمائندوں سے صحت و صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ عوام کی آواز ایوانِ اقتدار تک پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے۔ ایڈیشنل کلکٹر بہزاد عادل نے اُنھیں یقین دہانی کرائی کہ اس ضمن میں ٹی ایم اے کے سٹاف کو متحرک کیا جائے گا۔ قبل ازیں میونسپل کمیٹیوں کے کونسلروں نے ڈی سی او خوشاب کی جانب سے اجلاس کی صدارت نہ کرنے پر شدید ردِ عمل کا اظہار کیا جس پر ڈی او سی عبدالحمید سنبل نے وضاحت کی کہ وہ بعض سرکاری مصروفیات کے سبب اجلاس میں شریک نہ ہو سکیں۔ بعد ازاں میونسپل کمیٹی ہڈالی کے کونسلر ملک طاہر اعوان ایڈووکیٹ نے خوشاب نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ منتخب نمائندوں کے بیٹھنے کا بھی انتظام نہ تھا اور انہیں ٹوٹی کرسیاں دی گئی جبکہ پنکھے بھی خراب تھے اوپر سے سخت گرمی میں روزہ کی حالت میں ہمیں کئی گھنٹوں تک بیورو کریسی کے صاحب بہادروں کا انتظار کرنا پڑا جس وجہ سے احتجاج کرنے پر مجبور ہوئے۔
khushabnews
;
صاحب بہادر! ہوٹنگ نہ کرتے تو صاحب بہادر! ہوٹنگ نہ کرتے تو Reviewed by Khushab News on 8:49:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.