نئے ڈی پی او نے بڑا اقدام اٹھا ہی لیا





خوشاب نیوز ڈاٹ کام) غلام جیلانی ٹوانہ نے ڈی پی او ضلع خوشاب کا اضافی چارج سنبھالنے کے چند روز بعد آخر کار وہ اقدام اٹھا ہی لیا جس کی توقع کی جارہی تھی۔ ڈی پی او غلام غلام جیلانی ٹوانہ نے ضلع خوشاب کے پانچ تھانوں کے ایس ایچ او کی اکھاڑ پچھاڑ کرتے ہوئے انکے تبادلے کے احکامات جاری کردیے۔ راجہ عزیز احمد کو ایس ایچ او پولیس تھانہ جوہرآباد سٹی، ملک عصمت اللہ جوئیہ کو ایس ایچ او پولیس تھانہ نوشہرہ وادی سون،اشرف خان کو ایس ایچ او پولیس تھانہ نور پور تھل، آصف اقبال کو ایس ایچ او پولیس تھانہ خوشاب جبکہ امجد جلال کو ایس ایچ او پولیس تھانہ مٹھہ ٹوانہ تعینات کردیا ہے ۔دریں اثناء اے ایس آئی ملک دوست محمد کو او ایس آئی برنچ سے سیکورٹی برانچ جبکہ انکی جگہ ایس اے آئی سید فرحت عباس شاہ کو اہ ایس آئی برانچ میں تعینات کردیا۔ نئے ڈی پی او کی آمد کے ساتھ ہی تھانوں کے ایس ایچ اوز اور دیگر اہم عہدوں پر تبدیلوں کی توقع کی جارہی تھی ۔ علاوہ ازیں ڈی پی او نے عید الفطر کے موقع پر سیکورٹی اقدامات و پلان کے حوالے سے ضلع کے پولیس افسران کے ایک اجلاس کی بھی صدارت کرتے ہو ئے کہا کہ خوشاب پولیس جرائم کے خاتمہ اور مجرمان کی سرکوبی کیلئے کلیدی کردار ادا کررہی ہے ‘ انشاء اﷲ عیدالفطر کے موقع پر امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے پولیس اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لائے گی۔ ان خیالات کا اظہار ڈی پی او خوشاب نے پولیس افسران کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ اُنھوں نے بتایا کہ ماہِ جون کے دوران خوشاب پولیس نے 24اشتہاری مجرمان کو قانون کی گرفت میں لیا ‘ منشیات کیخلاف چلائی جانیوالی مہم کے دوران متعدد منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے اُن کے قبضہ سے 610گرام ہیروئن‘ 8860گرام چرس اور 170بوتل شراب برآمد کی‘ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کے دوران سات بندوقیں‘ 22پسٹل اور 109کارتوس برآمد کئے گئے۔ اُنھوں نے بتایا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت ناجائز اسلحہ رکھنے والوں‘ وال چاکنگ کرنیوالوں اور لاؤڈ سپیکر کے غیر قانونی استعمال کرنیوالوں کیخلاف کاروائی کی جا رہی ہے۔ جبکہ انتہائی اہم عمارتوں کی سیکورٹی کے بارے میں لاپرواہی کے مرتکب افراد کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ 
khushabnews
نئے ڈی پی او نے بڑا اقدام اٹھا ہی لیا نئے ڈی پی او نے بڑا اقدام اٹھا ہی لیا Reviewed by Khushab News on 8:13:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.