گرمی نے کاروبار عروج پر پہنچا دیا شکایات کے انبار




نو شہرہ وادی سون سے فرحان فاروق اعوان کی رپورٹ

مسلم لیگی عہدیدار کا دورہ ، شکایتوں کے انبار

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)تحصیل خوشاب مسلم لیگ ن کے صدر احمد جاوید نے رمضان بازار کا دورہ کیا انتظامیہ کی عدم موجودگی پر انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ ٹائم کی پابندی کا خیال رکھیں اور بازار میں ناقص اشیاء اور چینی کی نایابی کسی صورت بھی برداشت نہیں ہوگی حکومت پنجاب عوام کی خدمت کیلئے جگہ جگہ رمضان بازار لگا ان کی مشکلات میں کمی کررہی ہے نائب تحصیل دار نواز کھارا نے کہا کہ روزانہ رمضان بازار کیلئے پانچ گٹو چینی کے دیے جاتے ہیں آج دو گٹو چینی کے ملے ہیں جوکہ فی کلو کے حساب سے فروخت کئے گئے ہیں اس موقع پر شہریوں نے بتایا کہ رمضان بازار میں ہم کو بھکاری بنا دیا گیا ہے ہم ناقص غیر معیاری اشیاء خریدنے پر مجبور ہیں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ تین بجے کے بعد رمضان بازار کے دوکاندار اعلی کوالٹی کی اشیائے روزمرہ ، فروٹ وغیرہ مہنگے داموں اپنی من مرضی کے ریٹ کے حساب سے فروخت کرتے ہیں کیونکہ رمضان بازار کی انتظامیہ تین بجے سے پہلے سب اچھا کی رپورٹ دیکر فارغ ہوجاتی ہے۔

گرمی نے کاروبار عروج پر پہنچا دیا

خوشاب نیوز ڈاٹ کام )ملک کے دوسرے شہروں کی طرح وادی سون میں بھی روز بروز گرمی کی شدت میں اضافہ ہورہا ہے گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی روزہ داروں کا برا حال ہوگیاہے گرمی کی شدت اور بجلی کی بندش سے روزہ دار نڈھال ہوگئے ہیں اور شدید دھوپ ،گرمی کے باعث دھوپ سے بچاؤ کے چشموں اور چھتریوں کی مانگ بڑھ گئی ہے دوکانداروں کا کاروبار عروج پر ہے تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ غیر معیاری چشموں کے استعمال سے اجتناب کریں جو آشوب چشم کا باعث بھی بن سکتا ہے اورگھروں سے غیر ضروری نہ نکلا جائے کھانے پینے میں خصوصی احتیاط برتیں جو ہیضے ،بد ہضمی،جسم سے پانی اور نمکیات کی کمی کا باعث بن سکتا ہے۔

عید کی آمد اور غلاظت کے ڈھیر

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)عید الفطر کی آمد آمد ہے اور شہر گندگی غلاظت کی وجہ سے اپنی خوبصورتی کھو چکا ہے شہر کے تمام محلوں سدال،لطیفال،جڑوال،اجوال،ردھنال اور محلہ قاضیاں والا میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں ابھی تک ان غلاظت کے ڈھیروں کو نہیں اٹھوایا گیا کیونکہ شہر کی صفائی والے خاکروب رمضان بازار ڈیوٹی دیتے ہیں شہر کی نصف آبادی گندگی کی وجہ سے موذی امراض کا شکار ہونے لگے ہیں مکینوں نے ٹی ایم اے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ عید الفطر سے قبل شہر سے گندگی کے ڈھیر تلف کرائے جائیں تاکہ شہری عید اپنوں کے ساتھ صحت مند ماحول میں گذار سکیں۔
khushabnews
گرمی نے کاروبار عروج پر پہنچا دیا شکایات کے انبار گرمی نے کاروبار عروج پر پہنچا دیا شکایات کے انبار Reviewed by Khushab News on 9:09:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.