آج اتوار 3 جولائی 2016 کا اخبار




کامرس کالج نورپورتھل کی بندش کا فیصلہ

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)کامرس کالج نور پور تھل کی بندش علم دشمنی کی بدترین مثال ہو گی ،مہر رکن عالم تھل وکلاء ایکشن کمیٹی کے صدر مہر رکن عالم ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ کامرس کالج نور پور تھل کی بندش کا فیصلہ، تھل وکلاء ایکشن کمیٹی کے صدر مہر رکن عالم ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ کامرس کالج نور پور تھل کی بندش کا فیصلہ علم دشمنی کی بدترین مثال ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ ایسا کسی قیمت پر نہیں ہو نے دیں گے ۔پہلے ہی شہر کے تین کالجز میں صرف ایک میں مستقل پرنسپل تعینات ہے ،مہر رکن عالم نے کمشنر سرگو دھا اور منتخب ارکان اسمبلی سے علاقے میں تعلیمی سہو لیات بہتر بنانے کا مطالبہ بھی کیا ۔


ضلع میں 51 لاکھ سے زائد رقم تقسیم
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ضلع خوشاب ، 1291مستحقین زکوٰۃ میں 51لاکھ 68ہزار کے چیکس تقسیم ،ضلعی زکوٰۃ و عشر کمیٹی کی جانب سے ضلع خوشاب کے1291مستحقین زکوٰۃ میں51لاکھ 68ہزار روپے کے امدادی چیکس تقسیم کردئیے گئےضلعی زکوٰۃ و عشر کمیٹی کی جانب سے ضلع خوشاب کے1291مستحقین زکوٰۃ میں51لاکھ 68ہزار روپے کے امدادی چیکس تقسیم کردئیے گئے۔ یہ بات ضلعی زکوٰۃ و عشر کمیٹی کے چیئرمین چوہدری ارشد محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔

 شادی شدہ خاتون سے زیادتی 
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ملزم نے گھر گھس کر شادی شدہ خاتون سے زیادتی کر ڈالی ۔مٹھہ کھوہ میں محمد احسان نے شادی شدہ خاتون فرزانہ کے گھر میں داخل ہو کر اُسے زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔مٹھہ کھوہ میں محمد احسان نے شادی شدہ خاتون فرزانہ کے گھر میں داخل ہو کر اُسے زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ قائدآباد پولیس نے متاثرہ خاتون فرزانہ کے دیور محمد ریاض کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف زیر دفعہ 376اور 511ت پ مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزم محمد فیاض موٹر سائیکل پر آیا اور فرزانہ کے گھر میں داخل ہو کر اس کے ساتھ زبردستی زیادتی کی۔


دو جاں بحق دو زخمی

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ضلع خوشاب کے مختلف علاقوں میں ٹریفک کے المناک حادثات میں دو خواتین جاں بحق اور دو افراد شدید زخمی ہوگئے‘ پہلا حادثہ ڈیرہ چاہل مٹھہ ٹوانہ کے نزدیک ہوا جہاں ایک تیز رفتار کار بے قابو ہو کر موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں مٹھہ ٹوانہ کی رہائشی چالیس سالہ خاتون مسماۃ شمیم اخترجاں بحق اور اس کا خاوند سرفراز کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں۔ دوسرا حادثہ مظفر گڑھ روڈ پر ڈسٹرکٹ پولیس لائن کے نزدیک ہوا جہاں ایک کیری ڈبے نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل پر سوار زمان کالونی کی رہائشی ایک خاتون اُلفت بتول زوجہ غلام مصطفی جاں بحق ہو گئی جبکہ سجراء کالونی کے رہائشی ایک شخص غلام محمد ولد فتح محمد نامعلوم گاڑی کی ٹکر لگنے سے شدید زخمی ہو گیا۔ حادثات میں زخمی ہونیوالے دونوں افراد محمد سرفراز اور غلام محمد کو ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد داخل کرا دیا گیا ہے۔ 



پنشنرز اور سرکاری ملازمین پریشان

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کو تیس جون تک تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنانے کے واضح اعلان کے باوجود نیشنل بینک آف پاکستان 2جولائی کو بھی تنخواہیں ادا کرنے میں ناکام رہا جس کی وجہ سے مختلف محکموں کے سرکاری ملازمین اور پنشنرز تنخواہوں اور پنشنروں کی ادائیگی کیلئے بار بار بینک کے چکر لگانے پر مجبور ہیں۔ نیشنل بینک جوہرآباد برانچ میں ملازمین اور پنشنروں کے رش کے باعث تل دھرنے کو جگہ نہ تھی اور اُن کی لمبی لمبی لائنیں لگی رہیں لیکن اس کے باوجود اُنھیں ادائیگی نہ ہو سکی۔ بینک انتظامیہ کے مطابق نیشنل بینک کا آن لائن کمپیوٹرائزڈ سسٹم خراب ہونے کے باعث سر دست تنخواہوں کی ادائیگی ممکن نہیں۔ آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ضلع خوشاب کے صدر ملک محمد شفیع اعوان نے اس صورتحال پر شدید ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت بینک انتظامیہ کو فی الفور تنخواہوں کی ادائیگی کا پابند بنائے تاکہ سرکاری ملازمین اور غریب پنشنرز اپنے بال بچوں کو عید کی خوشیوں میں شامل کر سکے۔ اُنھوں نے مزید کہا کہ اگر سوموار تک تمام سرکاری ملازمین کو تنخواہیں ادا نہ کی گئیں تو آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن احتجاج کا راستہ اپنانے پر مجبور ہو جائے گی۔ 

بس سٹینڈز کی حالت بہتر بنائی جائیگی

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈی سی او کنزہ مرتضیٰ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس ڈی سی او کمپلیکس کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوا جس میں سیکرٹری آر ٹی اے جاوید اقبال آہیر اور ٹریفک پولیس کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع خوشاب کے لاری اڈوں اور ویگن سٹینڈوں کی حالت زار بہتر بنانے کیلئے حکمت عملی طے کی گئی۔ ڈی ی او خوشاب نے ہدایت کی کہ خوشاب اور جوہرآباد کے لاری اڈوں اور ویگن سٹینڈوں پر مسافروں کو سہولیات مہیا کرنے کیلئے ٹھوس اور فوری اقدامات اٹھائے جائیں اُنھوں نے کہا کہ عیدالفطر کے ایام میں لاری اڈوں پر مسافروں کا رُش بڑھ جاتا ہے اس لئے اس مسئلہ پر فوری توجہ مبذول کرنے کی ضرورت ہے۔

چار ڈاکٹروں کے انٹرویو

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ضلع خوشاب کے دیہی و بنیادی مراکز صحت میں میڈیکل و خواتین میڈیکل افسران کی خالی آسامیاں پر کرنے کیلئے ہیلتھ ریکروٹمنٹ کمیٹی کا اہم اجلاس ڈی سی او کنزہ مرتضیٰ کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر قاضی آصف محمود اور کمیٹی کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں محکمہ صحت ضلع خوشاب کے زیر نگرانی چلنے والے دیہی و بنیادی مراکز صحت میں تعیناتی کیلئے درخواست دینے والے چار مرد و خواتین اُمیدواروں کے انٹرویوز لئے گئے۔

گرانفروشوں کیخلاف مقدمات

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)جوہرآباد پولیس نے دو گرانفروشوں محمد عثمان اور محمد خورشید کیخلاف اشیائے خورد و نوش مہنگے داموں فروخت کرنے کے الزام میں 3/7پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے یہ مقدمہ اسسٹنٹ کمشنر خوشاب عاصمہ اعجاز چیمہ کی تحریری رپورٹ کی روشنی میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق گلشن ٹاؤن جوہرآباد کے ملک کریانہ سٹور کے مالک محمد عثمان پر چینی جبکہ رمضان بازار کے سٹال ہوٹل سبزی فروش خورشید کے خلاف سبز توری مہنگے داموں فروخت کرنے کا الزام ہے۔
khushabnews
;
آج اتوار 3 جولائی 2016 کا اخبار آج اتوار 3 جولائی 2016 کا اخبار Reviewed by Khushab News on 10:18:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.