وادی سون:تحصیلدار نے شانت کردیا


 وادی سون کے بلدیاتی نمائندوں کا گورنمنٹ ہائی سکول نوشہرہ میں تحصیلدار کی زیر صدارات اجلاس 




نوشہرہ وادی سون سے نمائندہ خصوصی فرحان فاروق اعوان کی رپورٹ
رونقیں بحال، سیکورٹی خدشات
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)عید الفطر قریب آتے ہی بازاروں کی رونقیں بحال اور رش میں اضافہ بڑھ رہا ہے سیکیورٹی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے تشویش پائی جاتی ہے عید کی خریداری کرنے کیلئے گاہکوں کا بازار اور اہم شاہراؤں پر رش ہورہا ہے تاہم ناجائز تجاوزات کی بھر مار سے خریداری کرنے والوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے باالخصوص تکبیر چوک ،میلاد چوک پر پیدل گزرنا بھی دشوار ہوگیا ہے مطالبہ کیا گیا ہے کہ سیکیورٹی نظام کو فعال بنایا جائے اور ناجائز تجاوزات کے خاتمہ کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

موٹرسائیکل حادثہ ایک جاں بحق
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)نواحی قصبہ کھبیکی ڈہوک پچہون کے رہائشی دوبھائی الہی بخش اور محمد فیض موٹر سائیکل پر ضروری کام سے خوشاب جارہے تھے کہ موضع کھوڑہ کے قریب تیزرفتاری کے باعث موٹر سائیکل پھسل کر الٹ گیا جس کے نتیجہ میں الہی بخش زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گیا جبکہ دوسرے زخمی بھائی محمد فیض کو تشویشناک حالت میں ضلعی اہسپتال جوہر آباد منتقل کردیا گیا ہے۔

تحصیلدار نے شانت کردیا
خوشاب نیوز ڈاٹ کام) ڈی سی او خوشاب کنزہ مرتضیٰ کی ہدائت پر وادی سون سے منتخب بلدیاتی نمائندوں کا ایک اجلاس تحصیلدار نو شہرہ ملک نواز کھارا کی زیر صدارت گورنمنٹ ہائی سکول نو شہرہ میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں بلدیاتی نمائندوں نے اختیارات نہ ملنے کے حوالے سے اپنے خدشات کا اظہار کیا تاہم تحصیلدار نواز کھارا نے انہیں وزیراعلی کا خصوصی پیغام پڑھ کر سنا تے ہو ئے کہا کہ نو منتخب بلدیاتی نمائندوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی توانائیاں علاقائی ڈویلپمنٹ اور عوام کو مسائل سے نجات دلانے کیلئے بروئے کار لائیں تاکہ حکومت کی انقلابی پالیسیوں کے ثمرات براہِ راست عوام تک منتقل ہو سکیں۔ اُنھوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب بہت جلد بلدیاتی اداروں کو فعال بنانے کے بعد اختیارات منتخب عوامی نمائندوں
کو منتقل کرد ے گی۔
khushabnews
وادی سون:تحصیلدار نے شانت کردیا وادی سون:تحصیلدار نے شانت کردیا Reviewed by Khushab News on 8:22:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.