حکومت کوپانامہ لیکس سے فرار نہیں ہونے دینگے


جماعت اسلامی کے مرکزی جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ پیلووینس میں اجتماع سے خطاب کررہے ہیں





خوشاب نیوز ڈاٹ کام)کرپشن کے خلاف عوام کو باہر نکلنا ہوگا، لیاقت بلوچ ،لیگی حکومت پانامہ لیکس سے راہ فرار چاہتی ہے ،پیلووینس میں تقریب سے خطاب ۔جماعت اسلامی کے مرکزی جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان سے وڈیرہ شاہی اور کرپشن کاخاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے جسے ختم کرنے کے لئے عوام کوگھروں سے نکلنا ہو گا ۔ہر ادارے میں میگا کرپشن کے سکینڈل آئے روز پاکستان کی بدنامی کا سبب بن رہے ہیں ۔وہ نواحی یونین کونسل پیلو وینس میں تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پانامہ لیکس سے راہ فرار چاہتی ہے لیکن جماعت اسلامی کرپشن کیخلاف جہاد میں کبھی پیچھے نہیں ہٹے گی ۔حکمرانوں کو کرپشن کا حساب دینا ہو گا۔اس موقع پر ضلعی امیر جماعت اسلامی وارث جسرہ نے بھی خطاب کیا۔khushabnews

;
حکومت کوپانامہ لیکس سے فرار نہیں ہونے دینگے  حکومت کوپانامہ لیکس سے فرار نہیں ہونے دینگے Reviewed by Khushab News on 8:11:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.