عوام جائیں بھاڑ میں




خوشاب نیوز ڈاٹ کام)وادی سون کے مرکزی شہر نوشہرہ میں ہر سوموار کو عوامی سہولت کیلئے لگنے والا سستا بازار ڈی سی او خوشاب کے حکم سے بند کردیا گیا وادی سون کے مختلف دیہات سے آج عید کی خریدداری کیلئے آنے والی خواتین کو مایوس لوٹنا پڑا تفصیل کے مطابق غریب اور متوسط طبقے کے لوگوں کو سستا اور معیاری سامان مہیا کرنے کے لئے سوموار کے روز لگایا جانے والا سستا بازار جس میں ہزاروں کی تعداد میں خریدداری کیلئے عورتیں اور مرد وادی کے دور دراز کے قصبات سے خریدداری کیلئے آتے تھے بازار میں ضروریات زندگی کی تمام اشیاء ارزاں نرخوں پر فروخت کی جاتی تھیں جس سے انجمن تاجران نوشہرہ کے ایک دھڑے کو سخت اعتراض تھا اور گزشتہ ہفتے انجمن تاجران کے سرکردہ رہنماؤں نے اپنے درجنوں ساتھیوں سمیت سستا بازار پر ہلہ بول دیا تھا جس کی تفتیش ابھی تک تھانہ نوشہرہ میں چل رہی ہے آج ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونے والی ہدایات کے مطابق مقامی انتظامیہ اور تھانہ نوشہرہ پولیس نے بازار لگانے سے پہلے ہی بند کرا دیا جس سے سون بھر کے مختلف قصبات سے خریدداری کیلئے آنے والے لوگوں کو واپس بغیر خریدداری کے لوٹنا پڑا وادی سون کی مختلف سیاسی وسماجی شخصیات جن میں ایم سی نوشہرہ کے چیئرمین کے امید وار ملک حاکم خان اعوان کونسلر چوہدری عنایت اللہ سابق کونسلر ملک محمد ریاض ملک جاوید بکھوال اور ملک حاکم خان کھٹر شامل ہیں نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے سستا بازار بند کرانا غریب عوام کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے مقامی دوکانداروں نے عید کے نام پر لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے اشیا کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کررہی ہیں انہوں نے مشترکہ طور پر خادم اعلی پنجاب میاں شہباز شریف اور کمشنر سرگودھا ندیم محبوب سے مطالبہ کیا ہے کہ سستا بازار لگانے کے احکامات جاری کئے جائیں تاکہ غریب عوام کو یہ ریلیف ملتا رہے ۔
khushabnews
;
عوام جائیں بھاڑ میں عوام جائیں بھاڑ میں Reviewed by Khushab News on 8:22:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.