پھر بھاگ گیا


File foto





نوشہرہ وادی سون سے نمائندہ خصوصی فرحان فاروق اعوان کی رپورٹ

نوشہرہ اوچھالی روڈ کام پھر ٹھپ
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)اوچھالی نوشہرہ روڈ کی تعمیر کاکام ایک مرتبہ پھر ٹھپ ہوگیا ٹھکیدار کام ادھورا چھوڑ کر غائب ہوگیا تفصیل کے مطابق اوچھالی نوشہرہ روڈ کی تعمیر کاکام گزشتہ ایک سال سے جاری ہے جو انتہائی سست روی کا شکار ہے ٹھکیدار نے ضلع بھر میں دیگر بڑی سڑکوں کی تعمیر کے ٹھیکے بھی لے رکھے ہیں جس کی وجہ سے اس روڈ پر عدم توجہ کے باعث اس علاقہ کے مکین خاکے کی دھول کی وجہ سے مختلف بیماریوں کا شکار 
ہورہے ہیں ارد گرد کے مکینوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ اوچھالی نوشہرہ روڈ کی بروقت تعمیر کو یقینی بنایا جائے 

نوشہرہ فلتھ ڈپو بن گیا
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)بلدیہ نوشہرہ کی حدود میں گندگی کے ڈھیر بد بو اور تعفن سے خطرناک بیماریاں پھیلنے لگیں ٹی ایم اے کا عملہ سرکاری ڈیوٹیاں دینے کی بجائے ذاتی کاموں میں مصروف ہوگئے تفصیل کے مطابق محلہ لطیفال ،سدال ،جڑوال ،تکبیر چوک اور میلاد چوک میں جگہ جگہ کوڑا کرکٹ اور گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں صفائی کیلئے رکھے گئے ملازمین گھروں میں بیٹھ کر تنخوائیں وصول کررہے ہیں جبکہ شہری تعفن کی وجہ سے ہپاٹائیٹس سی اور پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں شہر کی مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے ڈی سی او خوشاب کنزہ مرتضی سے مطالبہ کیا ہے کہ بلدیہ نوشہرہ کے ملازمین کو کوڑا کرکٹ اور کچرا اٹھانے کیلئے احکامات جاری کئے جائیں۔

سیاحتی مرکز پر عملی کام ہوتا نظر نہیں آرہا
خوشاب نیوز ڈاٹ کام) سماجی کارکن ملک محمد صادق اعوان نے کہا ہے کہ وادی سون ایک خوبصورت اور پر فضا مقام ہے یہاں ہر ماہ ہزاروں کی تعداد میں سیاح آرہے ہیں لیکن حکومت پنجاب نے یہاں سیاحوں کی فلاح و بہبود کیلئے کوئی خاطر خواہ منصوبہ شروع نہیں کیا ہے وہ موضع انگہ میں کارنر میٹنگ سے شرکا سے بات چیت کررہے تھے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف وادی سون کو بین الاقوامی سیاحتی مرکز بنانے کیلئے ایک میگا پراجیکٹ کا اعلان کریں تاکہ سیاحوں کو یہاں رہائش سمیت تمام سہولتیں میسئر ہوسکیں اس موقع پر شرکا نے موضع انگہ کے بنیادی مسائل سے بھی آگاہ کیا
khushabnews


پھر بھاگ گیا پھر بھاگ گیا Reviewed by Khushab News on 8:17:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.