تھل کا بجلی پہلوان


 آدھی کوٹ:چشمہ جہلم لنک کینال سے رسنے والے پانی سے گھر ی آبادی 




خوشاب نیوز ڈاٹ کام ) چشمہ جہلم لنک کینال کے رسنے والے پانی سے تھل کے قصبے آدھی کوٹ میں سینکڑوں مکان پانی میں گھر گئے کئی مکان زمین بوس ہو گئے۔ گزشتہ روز آدھی کوٹ کے مکینوں نے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا اور اس موقع پر بتا یا کہ چشمہ جہلم لنک کینال سے رسنے والے پانی کی تباہ کاریاں ویسے تو آدھی کو ٹ میں کافی عرصہ سے جاری ہیں مگر حالیہ دنوں میں چونکہ نہر کے پانی کے بہاؤ میں اضافہ کردیا گیا ہے اس لیے پانی کا رساؤ بھی زیادہ ہو گیا ہے 

آدھی کوٹ: چشمہ لنک کینال کے پانی سے گھرے مکانوں میں لوگوں کا آنا جانا ناممکن ہو گیا

اور اب بیشتر مکین پانی میں گھرے اپنے گھروں میں نہیں جاسکتے اور پناہ گزینوں کی سی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں ۔مظاہرین میں سے آفتاب بگھور ، حبیب اللہ بگھور اور رانا اسلم وغیرہ کا کہنا تھا کہ علاقہ کے اراکین اسمبلی کی بے رخی اور عدم توجہی کی وجہ تو سمجھ میں آتی ہے کہ شاید ہمیں عام انتخابات اور بلدیاتی الیکشن میں حکمران جماعت مسلم لیگ ن کے امیدواروں کے ووٹ نہ دینے کی سزا دی جاری ہے ۔

آدھی کوٹ:چشمہ لنک کینال سے رسنے والے پانی سے متاثرین احتجاج کررہے ہیں

کچھ مظاہرین نے کہا ایک مقامی سیاستدان جو حالیہ بلدیاتی الیکشن میں اپنے بھائی کو کامیاب کرانے کے لیے بجلی کے میٹروں وغیرہ کے نام پر لاکھوں روپے بانٹتا رہا اور آئے روز اخبارات میں قومی و بین الاقوامی معاملات پر بیان داغنا اس مقامی سیاستدان کا معمول ہے لیکن اپنے آبائی قصبے کے اس اہم اور گھمبیر مشکل میں پھنسے لوگوں کو بھول گیا ہے ۔ متاثرین نے اعلی حکام اور انتظامیہ سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ چشمہ جہلم لنک کینال کے پشتے پختہ کیے جائیں اور انہیں رسنے والے پانی کی تباہ کاریوں سے تحفظ دیا جائے۔
khushabnews
;
تھل کا بجلی پہلوان تھل کا بجلی پہلوان Reviewed by Khushab News on 7:16:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.