نئے چیئرمین نے چارج سنبھال لیا


بیت المال پنجاب ضلع خوشاب کے چیئرمین ملک فیاض نائچ اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے موقع پر


خوشاب نیوز ڈاٹ کام) بیت المال پنجاب کے ضلعی چیئرمین ملک فیاض نائچ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا‘ اس سلسلہ میں ایک تقریب سوشل ویلفیئر کمپلیکس جوہرآباد میں منعقد ہوئی جس میں قومی اسمبلی کے رُکن ملک شاکر بشیر اعوان‘ مسلم لیگ ن کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ملک عمران بشیر اعوان‘ یوتھ ونگ کے ضلعی صدر شجاع الرحمن ٹیپو اور دیگر راہنما موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بیت المال کے ضلعی چیئرمین ملک فیاض نائچ نے کہا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں بطریق احسن سرانجام پوری کرنے کیلئے اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لائیں گے اُنھوں نے کہا کہ بیت المال کے فنڈز غریب اور مستحق افراد کی امانت ہیں اُن کی میرٹ پر تقسیم یقینی بنائی جائے گی۔
khushabnews
;
نئے چیئرمین نے چارج سنبھال لیا نئے چیئرمین نے چارج سنبھال لیا Reviewed by Khushab News on 6:43:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.