غنڈہ گردی کیخلاف احتجاج


قائدآباد میں ٹریکٹر مارکیٹ کے تاجر غنڈہ گردی و تشدد کےخلاف احتجاج کررہے ہیں

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)قائدآباد،تشدد وغنڈہ گردی پر تاجروں کا شٹرڈائون۔سرگودھا روڈ ٹریفک کیلئے بند کردی گئی145اسد اور آصف نے ظفر وغیرہ کوتشددکا نشانہ بنایاتھا۔تاجروں کو تشدد کا نشانہ بنانے اور ملزمان کی عدم گرفتاری پر مقامی تاجروں نے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی اور میانوالی 
سرگودھا روڈ بلاک کر کے ٹریفک بلاک کردی اور پولیس کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔ دوروز قبل اسد کوہلر اور آصف نے تاجروں ظفر اقبال

اس خبر کو بھی پڑھیں :نہم کلاس کی طالبہ قتل

منصب ،محمد رمضان کو بلاوجہ ہاکی اور لوہے کے راڈ سے تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ ایس ایچ او کی ملزمان کیخلاف کارروائی کی یقین دہانی پر سڑک کھول دی گئی۔ پولیس کے چھاپہ پر ملزمان کے گھروں سے بھاری مقدار میں شراب کے ڈرم اور بوتلیں برآمد ہوئیں تاہم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئےلیکن بعدازاں پولیس نے مبینہ اسد کوہلر کو بھی گرفتار کرلیا۔

khushabnews
غنڈہ گردی کیخلاف احتجاج غنڈہ گردی کیخلاف احتجاج Reviewed by Khushab News on 8:11:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.