ڈی سی او کا بڑا اقدام





خوشاب نیوز ڈاٹ کام) ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر خوشاب کنزہ مرتضیٰ کے زیر صدارت کانفرنس ہال جوہر آباد میں تمام محکموں کی کارکردگی اور ان کے مسائل سے آگاہی کے ضمن میں ایک اجلاس منعقد ہو اجلاس میں اے ڈی سی ،ڈی او (سی) اے سی صاحبان،بلڈنگز ،سوشل ویلفیئر ،ہیلتھ، ہاؤسنگ،فاریسٹ ،کالجز ،لیبر کے علاوہ ضلعی صوبائی اور وفاقی محکموں کے سربراہان اور افسران نے شرکت کی ۔اجلاس میں محکمہ ہیلتھ کی کارکردگی اور مسائل کی آگہی جانتے ہوئے ہیلتھ افسران کو ہدایت کی گئی کہ تمام ہسپتالوں میں ادویات وافر مقدار میں موجود ہونا ضروری ہیں ،کسی بھی مریض کومیڈیسن با ہر سے خریدنا نہ پڑے ۔انہوں نے ہسپتالوں کی تمام مشینری اور آلات کوفنکشنل رکھنے کی ہدایت کی ۔ڈی او فاریسٹ کو ہدایت کی گئی اور وہ ہسپتالوں کے لان اور گراونڈ ز سے خوردار جھاڑیوں کا خاتمہ کروائیں اور گراؤنڈز کی مکمل صفائی اور بنچز نصب کروائیں ۔ٹی ایچ کیو ہسپتال قائد آباد میں مناسب جگہوں پر کوڑا دان رکھوانے کی ٹی ایم او کو ہدایت کی گئی ،ڈی او بجٹ کو ہدایت کی گئی کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں 20جبکہ ٹی ایچ کیو ز ہسپتالوں میں پانچ پانچ سینٹری ورکرز صفائی کے لئے تعینات کریں ۔اجلاس میں محکمہ تعلیم کی کارکردگی اور مسائل سے آگہی لیتے ہوئے بتایا گیا کہ ایجوکیٹرز کی بھرتی کے لئے انٹرویوز کے بعد لسٹیں تیا رکی جا چکی ہیں ۔اور اس ضمن میں شکایت سیل بھی قائم کر دیا گیا ہے ۔محکمہ تعلیم کے ترجمان نے مزید بتایا کہ سرگودہا تعلیمی بورڈ میں ضلع خوشاب کے تعلیمی اداروں کی میٹرک کے نتائج میں ڈویژن میں اچھی کارکردگی سامنے آئی ہے ۔اور بچوں نے محنت کر کے بہت اچھے مارکس حاصل کیئے ۔ضلع خوشا ب اس سال میٹرک کے امتحان میں ٹاپ پوزیشن پر ہے ۔اجلاس میں بتایا گیا کہ اگلے مالی سال کے دوران سکولوں میں بنیادی سہولتوں کی 90 سکیمیں اپرول کے لئے د ے دی ہیں پرائمری سکولوں میں پراونشنل بلڈنگز کو نئے 232 کلاس رومز بنانے کی ذمہ داری دی گئی ہے ۔ایکسین پبلک ہیلتھ نے بتایا کہ ٹی ایم اوکے ساتھ جوہرآباد اور خوشاب پانی کے پرانے پائپ جو خراب ہیں انکی جگہ نئے پائیوں کی تنصیب کاکام شروع ہو چکا ہے ۔علاوہ ازیں چار رورل ایریاز ،کلیال ،جھونگا وال ،روڈہ ،بوتالہ کی رورل واٹر سپلائی سیکیموں پر کام اور لوگوں سے کونسلنگ کا کام کیا جا رہا ہے ۔اجلاس میں محکمہ ایمرجنسی 1122 کو کشتیوں کے لئے مزید اپریٹر بھرتی کرنے اور لوگوں کو کشتی چلانے کی تربیت دینے کی ہدایت کی گئی ۔اجلاس میں فیسکو کو گور نمنٹ پولی ٹیکنک ا نسٹی ٹیوٹ جوہرآباد میں ماہ ستمبر سے قبل بجلی کی تنصیب کرنے کی ہدایت کی گئی ۔محکمہ لیبر کو لیبر ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد کروانے ،اور محکمہ سول ڈیفنس کو مزید رضا کار بھرتی کرنے اور انہیں یونیفارم مہیا کرنے کی ہدایت کی گئی ۔اجلاس میں ڈی سی او نے ایم ایس ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو کی ہدایات کی کہ وہ ہسپتالوں میں سینٹری ورکروں کی حاضری کو یقینی بنائیں اور تمام سنیٹری ورکرز باوردی ہونا چاہیئے ۔ڈی سی او نے ڈی او سوشل ویلفیئر کو ہدایت کی کہ ہسپتالوں کی بنیادی سہولیات کی کمی کو پورا کرنے کے لئے مخیر حضرات کی خدمات لی جائیں ۔
khushabnews
ڈی سی او کا بڑا اقدام ڈی سی او کا بڑا اقدام Reviewed by Khushab News on 3:36:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.