دامن مہاڑ،ساون اور سانپ





خوشاب نیوز ڈاٹ کام)مون سون کا موسم شروع ہوتے ہی ضلع خوشاب کے مختلف علاقوں بالخصوص دامن مہاڑ میں سانپ اور بچھو بلوں سے باہر نکل آئے جس کے باعث انسانی زندگیاں خطرات میں گھر گئیں۔ گذشتہ روز دامن مہاڑ میں خواتین سمیت متعدد افراد کو زہریلے سانپوں نے ڈسا جن میں سے دو افراد محمد خان ولد محمد حیات ساکن نلی اور مسماۃ زرینہ زوجہ زوہیب ساکن نئی ڈھوکڑی کو ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد منتقل کیا جہاں سانپوں کے زہر کے اثرات زائل کرنے کیلئے اُنھیں ویکسین دی جا رہی ہے۔ ضلع خوشاب میں محکمہ صحت کی زیر نگرانی چلنے والے دیہی و بنیادی مراکز صحت اور چاروں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں بھی سانپوں کے ڈسے ہوئے متعدد افراد کے لائے جانے کی اطلاعات ملی ہیں۔ جبکہ دیہی علاقوں میں سانپوں کے متاثرہ افراد علاج کی بجائے دم درود کا سہارا لے رہے ہیں۔
khushabnews
دامن مہاڑ،ساون اور سانپ دامن مہاڑ،ساون اور سانپ Reviewed by Khushab News on 7:13:00 AM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.