بابا سیدن شاہ بخاری کے سالانہ عرس کی تیاریاں





خوشاب نیوز ڈاٹ کام)نور پور تھل میں بابا سیدن شاہ بخاری کا سالانہ عرس 16جولائی کو شروع ہو گا۔حضرت بابا سیدن شاہ بخاری کے سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات 16 جولائی کو نورپورتھل میں شروع ہونگی۔ افتتاحی تقریب میں قومی اسمبلی کے رْکن ملک شاکر بشیر اعوان بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوں گے آخری روز سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد نیازی ، ڈی سی او خوشاب کنزہ مرتضیٰ بطور مہانانِ خصوصی تقریبات کے دوران نمایاں کارکردگی کے حامل افراد میں انعامات تقسیم کرینگے۔دریں اثنا گزشتہ روز میلے کے انتظامات کے سلسلہ میں منعقدہ ایک اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر علی عاطف بٹر نے کہا ہے کہ میلے ٹھیلے ہماری دیہی ثقافت کا اہم حصہ ہیں جس سے عوام کو سستی تفریح کے مواقع میسر ہوتے ہیں۔ ٹی ایم اے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی میلہ با با سیدن شاہ کے موقع پر عوام کیلئے سستے تفریحی پروگرام منعقد کرے گی وہ ٹی ایم اے ہال میں اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر ایس ایچ او اشرف خان نے شرکا کو سکیورٹی کے متعلق بریفنگ دی۔
khushabnews
بابا سیدن شاہ بخاری کے سالانہ عرس کی تیاریاں  بابا سیدن شاہ بخاری کے سالانہ عرس کی تیاریاں Reviewed by Khushab News on 7:52:00 AM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.