شکریہ محترمہ کنزہ مرتضٰی





خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈی سی او خوشاب کنزہ مرتضیٰ کی موثر جدوجہد کے نتیجہ میں گریڈ اسٹیشن تا ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد بجلی کی نئی ایکسپریس لائن کی تنصیب کا کام مکمل ہو گیا جس کے بعد ہسپتال کو چوبیس گھنٹے تسلسل کیساتھ بجلی کی فراہمی شروع ہو گئی ہے۔ ایکسپریس لائن کی تنصیب کا منصوبہ گذشتہ کئی برسوں سے تعطل کا شکار تھا جس کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ کے دوران ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔ لوڈ شیڈنگ کے دوران ایکسرے ڈیپارٹمنٹ ‘ لیبارٹری اور بلڈ بینک سمیت دیگر اہم شعبوں میں بجلی نہ ہونے کے باعث امراض کی تشخیص کا عمل معطل ہو جاتا تھا جبکہ پسینے سے شرابور مریض اپنے بیڈز چھوڑ کر کھلی فضا میں درختوں کے نیچے ڈیرے ڈالنے پر مجبور تھے۔ اس صورتحال کے تدارک کیلئے ڈی سی او خوشاب کنزہ مرتضیٰ نے کوششیں شروع کیں جس کے نتیجہ میں واپڈا کی جانب سے ایکسپریس لائن کی تنصیب کا رُکا ہوا کام ہنگامی بنیادوں پر مکمل ہوا۔ضلع بھر کے عوامی و سماجی حلقوں نے ایکسپریس لائن کی فوری تنصیب کیلئے موثر جدوجہد کرنے پر ڈی سی او خوشاب کنزہ مرتضیٰ کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
khushabnews
شکریہ محترمہ کنزہ مرتضٰی شکریہ محترمہ کنزہ مرتضٰی Reviewed by Khushab News on 8:36:00 AM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.