ٹی ایچ کیو ہسپتال خوشاب.بدانتظامی، غفلت یا گھپلہ







خوشاب نیوز ڈاٹ کام )ٹی ایچ کیو ہسپتال خوشاب کے ایئر کنڈیشنرز جواب دے گئے ۔ٹھیکیدار کے آدمیوں نے پرزے چوری کر لئے ‘ ہسپتال انتظامیہ ‘ انکوائری کی جائے ‘ شہری تحصیل ہیڈ کوار ٹر ہسپتال میں نصب بیشتر ایئر کنڈیشنرز کرپشن کی بھینٹ چڑھ گئے۔ ایئر کنڈیشنر غیر فعال ہو نے سے شدید گرمی اور حبس میں مریضوں کی مشکلات دو چند ہو گئی ہیں۔ ڈی سی او کنزیٰ مرتضیٰ نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کو مزید چھ اے سی فراہم کرنے کے اور ایم ایس ڈاکٹر محمد سلیم کو فوری طور پر اے سی چالو کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بعض قیمتی پرزے ہسپتال میں مرمتی کام کرنے والے ٹھیکیدار کے عملے نے چرا لئے ہیں۔شہریوں نے مطالبہ کیاہے کہ معاملے کی انکوائری کرا ئی جائے اور جو بھی اس میں ملوث ہو اس کے خلاف کارروائی کی جائے۔
khushabnews

;
ٹی ایچ کیو ہسپتال خوشاب.بدانتظامی، غفلت یا گھپلہ ٹی ایچ کیو ہسپتال خوشاب.بدانتظامی، غفلت یا گھپلہ Reviewed by Khushab News on 9:29:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.