مجسٹریٹ کہاں گئے؟


نوشہرہ جابہ روڈ پر بغیر ترپال و ڈالہ کے چلنے والی مٹی کی ٹرالیاں




نوشہرہ وادی سون سے نمائندہ خصوصی فرحان فاروق اعوان 

مٹی کی ٹرالیاں وبال جان بن گئیں
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)شہر میں مٹی کی بھری ٹریکٹر ٹرالیاں کھلے ڈالے اور بغیر ترپال ڈالے شہریوں کے لئے مشکلات کا سدباب بن گئی ہیں مٹی کی بھری ٹرالیوں نے ما حول کو آلودہ کررکھا ہے سڑکوں پر گردوغبار سے راہگیروں کا پیدل چلنا محال ہوگیا ہے بارش کے دنوں میں سڑک پر پڑی مٹی سے کیچڑ پھیلنے سے دشواری کا سامنا ہے اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)وادی سون میں اشیائے روزمرہ کی قیمتوں میں سو فیصد سے زائد اضافہ سے شہری بلبلا اٹھے سبزی پھل فروٹ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں دوکانوں سے ریٹ لسٹیں غائب دوکانداروں نے اپنی من مرضی کے ریٹ لگا کر گاہکوں کو لوٹ رہے ہیں انتظامیہ کی کھلی چھٹی سے متوسط طبقہ پریشان حال ہے انجمن صارفین کے ملک زاہد ملک نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ خودساختہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے پرائس کنٹرول کو فعال بنایا جائے اور ہفتہ میں ایک مرتبہ پرائس مجسٹریٹ کو بازار کا دورہ کرنے پابند بنایا جائے تاکہ ہوشربا مہنگائی کو ختم کیا جا سکے۔
khushabnews
مجسٹریٹ کہاں گئے؟ مجسٹریٹ کہاں گئے؟ Reviewed by Khushab News on 7:54:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.