ڈکیتی و چوری کی تین وارداتیں




خوشاب نیوز ڈاٹ کام)جبی کے نزدیک چار ڈاکوؤں عمران‘ ثقلین ‘ عمر راز اور عمر نے اسلحہ کی نوک پر شادیہ ضلع میانوالی کے کی رہائشی محمد امیر سے ساٹھ ہزار روپے کی نقدی چھین لی اور فرار ہو گئے۔ مٹھہ ٹوانہ پولیس نے محمد امیر کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف زیر دفعات 392اور 447ت پ مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ ایف آئی آر کے مطابق محمد امیر ہائی لکس ویگن پر مرغیاں لے کر کے جا رہا تھا تو ملزمان نے اُسے روکا اور اسلحہ کی نوک پر نقدی چھین کر بھاگ گئے۔ علاوہ ازیں مظفر گڑھ روڈ پر عینوں موڑ کے دو بھائیوں رجب علی اور محبوب احمد پسران سلطان محمد نے فتح شیر جسرہ سے 32ہزار روپے کی نقدی چھین لی نورپورتھل پولیس نے فتح شیر جسرہ کی زیر دفعہ 380ت پ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق فتح شیر جسرہ نے عیوں موڑ پر کھوکھا بن رکھا تھا گذشتہ روز ملزمان اس کے کھوکھا پر آئے اور نقدی چھین کر بھاگ گئے۔نیز صدر پولیس جوہرآباد نے ایک مویشی چور محمد ندیم مسم شیخ کے خلاف ‘ سکندر والا کنڈ کے رہائشی شیر احمد کی 10ہزار روپے مالیت کی بکری وری کرنے کے الزام میں زیر دفعہ 379ت پ مقدمہ درج کیا ہے ایف آئی آر کے مطابق ملزم محمد ندیم بکری چوری کر کے جا رہا تھا کہ خالق آباد چیک پوسٹ کے قریب پٹرولنگ پولیس نے اُسے مسروقہ بکری سمیت گرفتار کرلیا۔
khushabnews
;
ڈکیتی و چوری کی تین وارداتیں ڈکیتی و چوری کی تین وارداتیں Reviewed by Khushab News on 7:23:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.