سیلاب سے نمٹنے کے لیے اتنے فنڈز


ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر خوشاب بہزاد عادل بریفنگ دیتے ہوئے


خوشاب نیوز ڈاٹ کام) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر خوشاب بہزاد عادل نے کہا ہے کہ ضلع میں ممکنہ سیلاب کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے تمام حفاطتی انتظامات کر لئے ہیں ۔اب عوام پر بھی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے بھر پور تعاون کریں ،شہروں میں یا آبادی کے قریب گزر نے والے نالوں میں گندگی اور شاپر وغیرہ نہ پھینکیں ۔چونکہ نالوں میں گندگی پھینکنے سے سیلابی پانی کی بہاؤ میں روکاوٹ بنتی ہے اور نالے اور فلورہو کر تباہی کا باعث بنتے ہیں ۔بہزاد عادل ڈی سی او آفس میں پری فلڈ انتظامات کے سلسلے میں بریفنگ دے رہے تھے ۔اے ڈی سی فلڈ انتظامات کے ڈسٹرکٹ فوکل پرسن بھی ہیں انہوں نے بتایا کہ ضلع میں 12 بڑے نالے ہیں جن کی صفائی از حد ضروری ہے ۔حکومت پنجاب نے اریگیشن ڈ یپارٹمنٹ کو 8 نالوں کی صفائی اور مرمت کے لئے 9 کروڑ کے فنڈز ایلوکیٹ کر دیئے ہیں اور ان نالوں کی صفائی کا کام اریگیشن ڈیپارٹمنٹ کر رہا ہے جو تکمیل کے آخری مراحل میں ہے ۔علاوہ ازیں چار نالوں کی صفائی کی فزیبلٹی حکومت کو جا چکی ہے ۔ان کے فنڈز منظور جاری ہوتے ہی ان کا کام بھی شروع ہو جائیگا ۔انہوں نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کی جا نب سے ایمر جنسی ریسکیو1122 نے دو مربتہ موک ایکسر سائیز کرلی ہیں اور متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کی مشینری اور افرادی قوت ہر طرح کی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیئے تیار ہے ۔بہزادعادل نے بتایا کہ ضلع کے تمام ہسپتالوں میں سیلاب کے متعلقہ تمام ادویات موجود ہیں ۔لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جانوروں کی ویکسی نیشن متاثرہ جانوروں کو ونڈے اور چارے مہیا کرنے کے تمام انتظامات مکمل ہیں ۔علاوہ ازیں ضلعی انتظامیہ نے سیلاب کے بعد کی صورتحال پر قابو پانے کے لئے فلڈ ریلیف کیمپوں اور خوراک کا مکمل انتظام کرلیا ہے ۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ڈیمز اور دریاؤں میں پانی کی صورتحال جاننے کے لئے ڈی سی او آفس میں فلڈ کنٹرول روم قائم کر لیا گیا ہے جس کا نمبر 0454-920215 ہے یہ کنٹرول روم 24 گھنٹے کھلا رہے گا جو سیلاب کی لمحہ بہ لمحہ صورتحال سے آگاہ رکھے گا ۔علاوہ ازیں سیلاب کی صورتحال کی آگاہی کے لئے ڈی سی او آفس میں وائرلیس سسٹم بھی قائم کر لیا گیا ہے ۔بہزاد عادل نے کہا کہ سیلاب کے انتظامات کے سلسلے میں جہاں بھی کوئی کمی ،کوتاہی نظر آئے تو ضرور ان کے نوٹس میں لائیں ۔
khushabnews
;
سیلاب سے نمٹنے کے لیے اتنے فنڈز سیلاب سے نمٹنے کے لیے اتنے فنڈز Reviewed by Khushab News on 6:24:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.