تین جاں بحق تین زخمی




خوشاب نیوز ڈاٹ کام) مختلف واقعات میں تین جاں بحق تین زخمی۔ گزشتہ رات پنڈی مہروال میں بعض نامعلوم مسلح افراد نے گھر میں گھس کر ایک شخص محمد نواز کو قتل کردیا  تاہم قتل کی اس پراسرار واردات کی تاحال وجہ معلوم نہیں ہوسکی جبکہ ایس ایچ او پولیس تھانہ جوہرآباد نے کہا ہے کہ یہ ڈکیتی کی واردات بھی نہیں ہے اور جلد ہی اسکا سراغ لگا لیا جائے گا۔ جبکہ تھل کے قصبہ رنگ پور بگھور کے قریب ایک تیز رفتار کار کی ٹکر لگنے سے ایک موٹر سائیکل سوار احمد خان بگھور جاں بحق اور اسکے ساتھ اسکی نواسی شدید زخمی ہوگئی علاوہ ازیں گزشتہ روز تھل کے علاقہ آدھی کوٹ کے قریب عبداللہ پور کے قریب ایک تیز رفتار مسافر بس کی زد میں آکر سترہ سالہ موٹر سائیکل سوار ملازم حسین چن ساکن چک زمان موقع پر جاں بحق ہو گیا نوجوان کی ہلاکت کی خبر ملتے ہی اہل علاقہ کی بڑی تعداد موقع پر جمع ہوگئی اور بس کی توڑ پھوڑ کی تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر مشتعل مظاہرین کو منتشر کیا۔نور پور تھل میں گھریلو جھگڑے کے باعث ایک شخص شاہد اعوان نے فائرنگ کرکے اپنی بہن کو زخمی کردیا جسے فوری طور پر ہسپتال لیجایا گیا جہاں اسکی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔علاوہ ازیں مٹھہ ٹوانہ میں ٹائر پھٹنے سے مو ٹر سائیکل پھسل گئی جس کے نتیجے میں 40سالہ خاتون شبیراں بی بی شدید زخمی ہو گئی۔ مضروبہ کو ڈی ایچ کیو ہسپتال جو ہر آباد منتقل کر دیا گیا۔
khushabnews
تین جاں بحق تین زخمی تین جاں بحق تین زخمی Reviewed by Khushab News on 8:31:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.