کس نے کردیا اہل تھل کا جینا مشکل




خوشاب نیوز ڈاٹ کام)لوڈ شیڈنگ اور کم وولٹیج نے اہل نور پور تھل کا جینا مشکل بنا ڈالا ۔حکمران بجلی کا بحران جلد ختم کرنے کا وعدہ بھول چکے عوام کا شکوہ ۔شدید گرمی اور حبس کے موسم میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگاور کم وولٹیج نے اہل نور پور تھل کا جینا مشکل بنا ڈالا۔ حکومت کی طرف سے 8گھنٹے روزانہ لوڈ شیڈنگ کے دعوے جا ری مگر نور پور تھل اور نواحی علا قوں میں بجلی کی بندش کا دورانیہ 16گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔ رہی سہی کسر کم وولٹیج نے نکال دی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ کم وولٹیج کے باعث برقی آلات کا ناکارہ ہو جانا معمول ہے۔ بجلی کی بندش کے باعث اکثر علا قوں میں گھروں اور مساجد میں پانی کی شدید قلت ہے۔ انہو ں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ موجودہ حکمران اقتدار میں آنے کے بعد بجلی کا بحران جلد حل کرنے کا اپنا وعدہ بھول چکے ہیں۔
khushabnews
;
کس نے کردیا اہل تھل کا جینا مشکل کس نے کردیا اہل تھل کا جینا مشکل Reviewed by Khushab News on 9:41:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.