مافیا چھا گیا انتظامیہ خاموش





خوشاب نیوز ڈاٹ کام)نور پور تھل‘ مہنگائی مافیا نے اندھیر مچا دیا ، انتظامیہ تما شائی ۔غیر معیاری اشیائے خورو نوش کی فروخت اور ناپ تول میں ہیرا پھیری کی شکایات میں اضافہ مقامی انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث شہر میں میں اشیاء خورد و نوش کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کرنے لگیں۔ گرانفروشوں نے شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کا سلسلہ تیز کر دیا۔ چند روز قبل تک 20روپے کلو بکنے والا پیا ز30روپے ،بھنڈی 60سے 100روپے ،کدو 40سے 80روپے ٹماٹر 100روپے ،سبز توری 30سے 60روپے جبکہ چکن 260روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔ غیر معیاری اشیائے خورونوش کی فروخت نیز ناپ تول میں ہیرا پھیری بھی جا ری ہے۔ عوامی و سماجی حلقوں نے گرانفروشوں کے خلاف کا رروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
khushabnews
مافیا چھا گیا انتظامیہ خاموش مافیا چھا گیا انتظامیہ خاموش Reviewed by Khushab News on 10:02:00 AM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.