پراپرٹی کی قیمتوں اضافہ





خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈی سی او خوشاب کنزہ مرتضیٰ نے جائیداد کی خرید و فروخت کے لئے نئے ویلیوایشن ٹیبل کی منظوری دے دی۔ نئے شیڈول میں کمرشل جائیداد کی ویلیوایشن میں 35فیصد سے 65فیصد تک اضافہ کر دیا گیا جبکہ سکنی اراضی کے شیڈول میں پانچ فیصد سے پندرہ فیصد تک اضافہ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نئے مالی سال 2016-17ء کے لئے انسپکٹر جنرل آف رجسٹریشن پنجاب کی ہدایت پر سٹمپ ایکٹ 1899کی دفعہ 27/Aکے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے ڈسٹرکٹ کلکٹر ڈی سی او خوشاب نے نئے شیڈول کی منظوری دے دی۔ مین بازار جوہرآباد میں کمرشل پراپرٹی کی فی مرلہ قیمت 25لاکھ روپے مقرر تھی جسے بڑھا کر چالیس لاکھ روپے کر دیا گیا پرانے پوسٹ آفس چوک سے کالج چوک تک شیڈول 23لاکھ روپے فی مرلہ سے بڑھا کر 35لاکھ روپے فی مرلہ مقرر کر دیا گیا۔ جبکہ خوشاب لاری اڈا ‘ کٹھہ چوک ‘ کابلی گیٹ وغیرہ کے علاقوں میں بھی کمرشل جائیدادوں کے ریٹ میں 10لاکھ روپے سے بڑھا کر23لاکھ روپے فی مرلہ کر دیا گیا۔ اسی طرح سول لائن جوہرآباد بلاک نمبر14‘ بلاک 4‘ آفیسر کالونی‘ ورکرز کالونی‘ بلاک نمبر1وغیرہ کے شیڈول میں بھی 50ہزار روپے سے 60ہزار روپے فی مرلہ اضافہ کر دیا گیا جبکہ نواحی کالونیوں کے شیڈول میں پانچ ہزار سے دس ہزار روپے فی مرلہ اضافہ کیا گیا۔ اس شیڈول پر عملدرآمد سے ایک مرلہ کی کمرشل پراپرٹی پر کم و بیش چار لاکھ روپے کے ٹیکس ادا کرنا پڑیں گے۔ پراپرٹی کے کاروبار سے منسلک افراد کے شیڈول میں بے پناہ اضافے پر شدید احتجاج کیا ہے اور کہا کہ اس اضافے سے پراپرٹی کا کاروباری بری طرح متاثر ہوگا۔
khushabnews
پراپرٹی کی قیمتوں اضافہ پراپرٹی کی قیمتوں اضافہ Reviewed by Khushab News on 12:58:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.