ڈکیتی کی مسلح واردات ایک زخمی





خوشاب نیوز ڈاٹ کام)محلہ ورکانوالہ ہڈالی میں چار ڈاکوؤں محمد اکرم عرف کاکا‘ محمد بلال‘ اسماعیل وڈھل اور ریاض ماچھی نے ایک شخص امان اﷲ کے گھر میں داخل ہو کر اسلحہ کی نوک پر ایک لاکھ 22ہزار روپے مالیت کے طلائی زیورات لوٹ لئے اور فرار ہو گئے۔ صدر پولیس جوہرآباد نے امان اﷲ کے کزن گلباز ورک کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 392ت پ مقدمہ درج کر کے اُن کی تلاش شروع کر دی ہے ایف آئی آر کے مطابق امان اﷲ نے دئیوال میں دوکان بنا رکھی تھی اور گھر میں اس کے بیوی بچے اکیلے تھے اس دوران ملزمان مسلح ہو کر اس کے گھر میں داخل ہوئے اور اس کی بیوی نازیہ نورین کے کانوں سے طلائی بالیاں اُتروانے کے بعد گھر میں موجود تمام طلائی زیورات چھین کر فرار ہو گئے۔ علاوہ ازیں سیم پل ہڈالی کے نزدیک سکندر ‘ عتیق الرحمن وغیرہ چار افراد نے حملہ کر کے محمد فاروق لوہار کو زخمی کر دیا‘ مضروب فاروق کو مقامی ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے جہاں اُس کی حالت خطرے سے باہر ہے صدر پولیس جوہرآباد نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ایف آئی آر کے مطابق ملزمان سرکاری رقبہ پر تعمیرات کر رہے تھے اس دوران محمد فارو ق لوہار نے اُنھیں منع کیا جس پر مشتعل ہو کر ملزمان نے اس پر حملہ کر دیا
khushabnews
ڈکیتی کی مسلح واردات ایک زخمی ڈکیتی کی مسلح واردات ایک زخمی Reviewed by Khushab News on 1:21:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.