ہسپتال کو ہی ٹیکہ لگ گیا





نوشہرہ وادی سون سے نمائندہ خصوصی فرحان فاروق اعوان کی رپورٹ
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)تحصیل ہیڈ کوارٹر اہسپتال نوشہرہ میں تعمیر و مرمت کے کام میں ناقص اور غیر معیاری مٹیریل کا سر عام استعمال ،تعمیر مکمل ہونے سے قبل ہی مین گیٹ میں دراڑیں پڑ گئیں جس سے حکومت کو ٹھکیدار نے لاکھوں روپوں کا ٹیکہ لگا دیا تفصیل کے مطابق تحصیل اہسپتال نوشہرہ کی ایمر جنسی اور وارڈز کی حالت بہتر بنانے کیلئے حکومت پنجاب نے ایک کروڑ روپے سے زائد کی خصوصی فنڈز جاری کئے لیکن ٹھکیدار نے زیادہ تر رقم واش رومز اور ڈاکٹرز کے کمروں کی تزین و آرائش پر اڑا دی جبکہ تعمیراتی مٹیریل انتہائی ناقص استعمال کیا جارہا ہے تعمیراتی کاموں میں سیمنٹ کی مقدار نہ ہونے کے برابر ہے کونسلر ملک شیر زمان نے کمشنر سرگودھا ڈویژن ندیم محبوب اور ڈی سی او خوشاب کنزہ مرتضی سے مطالبہ کیا ہے کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر اہسپتال کیلئے جاری کئے گئے کروڑ روپے سے زائد کے فنڈ کے استعمال کی انکوائری کرائی جائے تاکہ اس گرا نٹ کا صیح استعمال عمل میں لایا جاسکے اور ٹھکیدار مذکور کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔

khushabnews
;
ہسپتال کو ہی ٹیکہ لگ گیا ہسپتال کو ہی ٹیکہ لگ گیا Reviewed by Khushab News on 2:54:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.