وادی سون کا روایتی میلہ


ایڈیشنل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ملک طائر سرفراز اعوان ، بابا سخی خوشحال میلہ میں بیل کراہ دوڑ دیکھ رہے ہیں



نوشہرہ وادی سُون سے نمائندہ خصوصی فرحان فاروق اعوان کی رپورٹ

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) بابا سخی خوشحال کے مزار سالانہ میلہ کی تقریبات کا آغاز وادی سون کے گاوں دھدڑ میں ہوگیا پہلے دن میں روایتی بیل کراہ کے مقابلے ہوئے مقامی اور دیگر اضلاع سے اعلی دھنی نسل کے بیلوں نے مقابلے میں حصہ لیا ان بیل کراہ کے مقابلوں کو دیکھنے کیلئے ملک کے کونے کونے سے شائقین آتے ہیں تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ملک طائر سرفراز اعوان تھے انہوں نے کہا کہ داد کے مستحق ہیں یہ لوگ جنہوں نے عرصہ دراز سے اپنی روایتی ثقافت قائم و دائم رکھ کر نئی نسل کو روشناس کرا رکھا ہے ورنہ آج ٹیکنالوجی دور میں تو لوگ اپنی آباؤ اجداد کی رسمیں بھول چکے ہیں میلے ٹھلے ہماری علاقائی ثقافت کے آئینہ دار ہیں علاقائی اور روایتی کھیل علاقہ کے لوگوں کو صیح معنوں میں تفریح فراہم کرتے ہیں یہ بیل دوڑ مقابلے صدیوں پرانے چلے آرہے ہیں جس میں ضلع چکوال ضلع اٹک ضلع جہلم اور ضلع خوشاب کے کسان اور زمیندار یہ مقابلے کرانے میں پنجاب بھر میں سہر فرست ہیں ملک طائر سرفراز اعوان نے سخی محمد خوشحال کے سالانہ میلے کی اختتامی تقریبات کے موقع پر کہا کہ سخی محمد خوشحال کا روایتی میلہ وادی سون کے بچوں بوڑھوں اور نوجوانوں کی تفریح کا ایک بہترین ذریعہ ہے تقریب میں ضلع بھر سے مختلف یونین کونسلوں کے چیئرمینوں میں طارق محمود پنجہ عبدالرحمن کنڈ پیر نسیم حیدر شاہ جبی ظفر اقبال اترا جہانگیر ٹوانہ حاکم خان نوشہرہ حاجی امجد محمود اوچھالی تیمور سلطان کفری ہادی بخش مردوال مختار احمد کھبکی اور چوہدری عبدالمنان خوشاب محمد انور خان مسلم لیگی کارکنوں سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔
khushabnews
;
وادی سون کا روایتی میلہ وادی سون کا روایتی میلہ Reviewed by Khushab News on 4:05:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.