ڈینگی بھگانے والے پودے فراہم کیے جائیں





خوشاب نیوز ڈاٹ کام) ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسرخوشاب کنزہ مرتضیٰ نے ڈینگی مچھروں کی افزائش کی روک تھام کے لئے ہدایت کی ہے کہ شہروں میں ہفتہ صفائی مہم کا آغاز کیا جائے ۔لوگوں کو آگاہی دی جائے اور ہفتہ صفائی میں کمیونٹی کو لازمی شامل کیا جائے ۔ڈی سی او کانفرنس ہال جوہرآباد میں ڈینگی کے مرض کی روک تھام اور مچھروں کی افزائش کو روکنے کے انتظامات کا جائیزہ لینے کی غرض سے ایک اجلاس کی صدارت کر رہی تھیں اجلاس میں ای ڈی او ہیلتھ ،ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال کے علاوہ زراعت ،ریسکیو 1122 ،اے ڈی سی اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔ای ڈی او ہیلتھ نے ڈینگی کے ضمن میں کیئے جانے والے اقدامات اور محکمہ وائز ان کے فرائض کی بجا آوری کے لئے تفصیل سے بریفنگ دی ۔ڈی او ہیلتھ نے ڈینگی مچھروں کی اقسام ،ڈینگی کے امراض کی پہچان ،علامات اور اس سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر سے آگا ہ کیا ۔انہوں نے کہا ڈینگی کا مرض ہو جانے کی صورت میں مریض کو ڈی ایچ کیو ،ٹی ایچ کیوز یا بی ایچ یوز سے فوری رابطہ کرنا چاہئے ۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ہمیں سب سے پہلے اپنے اپنے گھروں میں اس مرض کے تدارک کی حفاظتی تدابیر شروع کرنی چاہئیے اور اس کی آگاہی کے لئے ہمیں گھر گھر گلی ،محلہ اور شہر بھر میں اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہو گا ۔اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ تمام محکمے اپنے اپنے دفتر میں صفائی ستھرائی کا خاص طور پر خیال رکھیں ،ڈی او فاریسٹ کو ہدایت کی گئی کہ وہ ڈینگی بھگانے والے پودے تمام دفاتر میں مہیا کریں ۔ڈی سی او نے ہدایت کی کہ متعلقہ محکمے واٹر سپلائی ،پرانے تالابوں سروس اسسٹیشنوں ،باڑوں اور مویشوں کے پانی پینے کی جگہوں کی صفائی کروائیں اور ان میں ڈینگی سے بچنے والا سپرے بھی کروایا جائے ۔محکمہ زراعت کو ہدایت کی کہ وہ اس ضمن میں اپنے فیلڈ اسسٹنٹں کی بھی ڈیوٹیاں لگائیں ۔ٹی ایم او کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ تجاوزات کے خاتمے کے لئے اپنا بھر پور کردا ر ادا کریں ڈی ایچ کیو ،ٹی ایچ کیوز اور ہسپتالوں کو جانے والے راستوں سے روکاوٹیں دور کریں اور انکی صفائی کروائیں محکمہ سول ڈیفنس کو ان کے رضاکاروں کے ذریعے لوگوں تک آگہی دینے کی بھی ہدایت کی گئی ۔ 
khushabnews
;
ڈینگی بھگانے والے پودے فراہم کیے جائیں ڈینگی بھگانے والے پودے فراہم کیے جائیں Reviewed by Khushab News on 7:49:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.