ڈسٹرکٹ بار کا نیا مڈ ٹرم صدر





خوشاب نیوز ڈاٹ کام )معروف قانون دان ملک محمد یونس اعوان نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جوہرآباد کے نئے صدر کی ذمہ داریاں سنبھال کر کام شروع کر دیا‘ اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار روم میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں پنجاب بار کونسل کے سابق رُکن حافظ خان محمد ماہل ایڈووکیٹ‘ ڈسٹرکٹ بار کے سابق صدر ملک عبدالرحیم ایڈووکیٹ ‘ سینئر قانون دان چوہدری ارشد محمود سمیت بار کے دیگر عہدیداروں و اراکین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں ڈسٹرکٹ بار کے سابق صدر اعظم جنجوعہ نے اپنی چھ ماہ کی کارکردگی رپورٹ پیش کی اور ذمہ داریاں ملک محمد یونس اعوان کے سپرد کیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ بار کے نائب صدر ملک یونس اعوان نے کہا کہ وہ ڈسٹرکٹ بار کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لائیں گے۔ اُنھوں نے جونیئر و سینئر وکلاء کو ساتھ لے کر چلنے کا عزم دہرایا۔ ملک یونس اعوان کا کہنا تھا کہ بار اور بینچ کا چولی دامن کا ساتھ ہے اس لئے عدلیہ کیساتھ حسب سابق تعاون برقرار رکھا جائے گا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار کے سینئر رُکن چوہدری ارشد محمود ایڈووکیٹ نے سابق صدر اعظم جنجوعہ کو بہترین کارکردگی کی بنا پر یادگاری شیلڈ پیش کی۔ یاد رہے کہ ڈسٹرکٹ بار کے سالانہ انتخابات میں ملک محمد یونس اعوان اور اعظم جنجوعہ ایڈووکیٹ نے برابر ووٹ حاصل کئے تھے اور چیف الیکشن کمشنر نے فیصلہ کیا تھا کہ کامیابی حاصل کرنیوالے دونوں وکلاء چھ‘ چھ ماہ کے عرصہ کیلئے صدر کے عہدہ پر فائز رہیں گے۔ ملک محمد اعظم نے پہلے چھ ماہ صدر کی ذمہ داریاں سرانجام دیں اور اب ملک محمد یونس اعوان نے اس عہدے کا چارج سنبھالا ہے
khushabnews
;
ڈسٹرکٹ بار کا نیا مڈ ٹرم صدر ڈسٹرکٹ بار کا نیا مڈ ٹرم صدر Reviewed by Khushab News on 8:21:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.