عدالتی ریکارڈ آن لائن





خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سیشن کورٹ جوہرآباد میں نصب کئے جانیوالے نئے کمپیوٹرائزڈ ’’آن لائن انفارمیشن اینڈ کیس مینجمنٹ سسٹم‘‘ نے کام شروع کر دی‘ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خوشاب سجاد حسین سندھڑ نے سسٹم کا حسب ضابطہ افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں ڈی سی او خوشاب کنزہ مرتضیٰ ‘ ڈی پی او غلام جیلانی ‘ ایڈیشنل سیشن جج سعادت حسین ملک‘ نوید الرحمن‘ سینئر سول جج راؤ مبشر حسن سمیت عدلیہ کے افسران اور وکلاء کی بڑی تعداد موجود تھی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سجاد حسین سندھڑ نے کہا کہ سیشن کورٹ میں نئے کمپیوٹرائزڈسسٹم کی تنصیب کے بعد عوام کو انصاف کی فراہمی میں حائل رکاوٹیں دور ہونگی اب عوام الناس کی عدالتی ریکارڈ اور دیگر معلومات تک رسائی آسان ہو چکی ہے۔ اُنھوں نے بتایا کہ عدلیہ کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور عوام کی مشکلات کے ازالہ کیلئے ڈسٹرکٹ کورٹس جوہرآباد میں عدلیہ کے افسران اور سٹاف کی بروقت حاضری یقینی بنانے کیلئے پہلے ہی بائیومیٹرک سسٹم نصب کیا جا چکا ہے۔ تقریب کے اختتام پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سجاد حسین سندھڑ نے سیشن کورٹ کے لائبریری روم اور دیگر شعبوں کا بھی معائنہ کیا۔
khushabnews
عدالتی ریکارڈ آن لائن عدالتی ریکارڈ آن لائن Reviewed by Khushab News on 8:44:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.