دو جاں بحق،4 زخمی




خوشاب نیوز ڈاٹ کام )ٹریفک کے دو حادثات میں دو جاں بحق چار زخمی ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات بندیال چیک پوسٹ کے قریب ایک تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں دونوں موٹر سائیکل سواروں محمد عثمان ولد میاں محمد چوہان اور ربنواز ولد صوبہ مسلم شیخ جاں بحق ہو گئے‘ دونوں افراد موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ اُنھیں سامنے سے آنیوالی تیز رفتار کار نے ٹکر ماری جس کے نتیجہ میں محمد عدنان موقع پر جاں بحق جبکہ ربنواز زخمی ہوا اُسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستہ میں دم توڑ گیاعلاوہ ازیں جوہرآباد راولپنڈی روڈ پر چھبیل نالہ کے نزدیک تیز رفتار رکشہ اْلٹ گیا، 4خواتین زخمی۔ تیز رفتار رکشہ ٹائر پھٹ جانے کے باعث اْلٹ گیاجس کے نتیجہ میں 4خواتین بھاگ بھری‘ راج بی بی‘شاہین اور ثمینہ زخمی ہو گئیں۔ چاروں زخمیوں کو ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔
khushabnews
;
دو جاں بحق،4 زخمی دو جاں بحق،4 زخمی Reviewed by Khushab News on 7:59:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.