کھلی چھٹی کیوں؟




خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ضلع خوشاب ذخیرہ اندوزوں کو کھلی چھٹی انتطامیہ کی پر اسرا خاموشی ۔ چینی کی قیمت کو پرلگ گئے ‘ 75روپے کلوفروخت ،متوسط طبقہ پریشان، حکمران نرخ اعتدال پر لانے میں کرداراداکریں شہریوں کا مطالبہ۔نیا مالی سال شروع ہوتے ہی ضلع خوشاب میں چینی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں‘ ماہِ صیام کے دوران چینی کی 100کلو بوری کی قیمت 5800روپے تھی جو اب بڑھ کر 6700 تک پہنچ چکی ہے۔ عام صارفین نے چینی کی قیمتوں میں ہونیوالے ہوشربا اضافہ پر شدید ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ عوام کو ریلیف دینے کے دعویدار حکمران چینی کی قیمتوں کو اعتدال پر لانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ اْنہوں نے کہاکہ اس وقت مارکیٹ میں چینی 
پچھتر روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے جو غریب اور متوسط طبقہ کے افراد کی قوت خرید سے باہر ہے۔
khushabnews
کھلی چھٹی کیوں؟ کھلی چھٹی کیوں؟ Reviewed by Khushab News on 9:13:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.