ضلع کی ترقی کے لیے متحد و کوشاں ہیں


سینٹر غوث نیازی ‘صوبائی وزیر آصف بھا، اراکین اسمبلی شاکر بشیر، وارث کلو اور گرداوراللہ بخش جسرا خطاب کررہے ہیں



خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پاکستان ترقی و خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن ہو چکا ،ضلع خوشاب کو پسماندگی سے نکالنا مشن ہے اس عزم کا اظہار مسلم لیگ ن ضلع خوشاب سے تعلق رکھنے والے پالیمنٹرینز نے نور پور تھل کے نواحی ڈیرہ گرداور اللہ بخش جسرہ پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ اس موقع پرسینیٹر ڈاکٹر غوث نیا زی ، رکن قومی اسمبلی ملک شاکر بشیر اعوان ، صوبائی وزیر ملک آصف بھا اور رکن پنجاب اسمبلی ملک وارث کلو نے کہا کہ میاں برادران کی ولولہ انگیز قیادت میں پاکستان ترقی و خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن ہو چکا۔ بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ اور دہشت گردی بھی پہلے سے کم ہو چکی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ خوشاب کو پسماندگی سے نکالنا مشن ہے۔مسلم لیگ ن کے قائدین نے مزید کہا کہ خوشاب کو ترقی یافتہ اضلا ع کی صف میں شامل کرنے کیلئے وزیر اعظم میاں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ میاں شہباز خصوصی دلچسپی لیتے ہو ئے بھرپور فنڈز فراہم کررہے ہیں۔ اس موقع پر جسرا برادری کے بعض اہم فراد نے میاں برادران کی قیا دت اور ان کی پالیسیوں کو سراہتے ہو ئے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا۔
khushabnews
ضلع کی ترقی کے لیے متحد و کوشاں ہیں ضلع کی ترقی کے لیے متحد و کوشاں ہیں Reviewed by Khushab News on 11:08:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.