تقریب تقسیم انعامات


ڈی سی اوکنزہ مرتضیٰ میلہ سیدن شاہ بخاری ؒکی اختتامی تقریب کے موقع پر انعامات تقسیم کررہی ہیں


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)میلے عوام کو صاف سستی تفریح فراہم کرتے ہیں ، کنزہ مرتضیٰ۔ڈی سی اوخوشاب کا نور پور تھل میں میلہ سیدن شاہ بخاری ؒکی تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر خطاب۔ ڈی سی او خوشاب کنزہ مرتضیٰ نے کہا ہے کہ میلے ہماری ثقافت کا حصہ ہیں جس سے عوام کو سستی تفریح کے مواقع میسر آتے ہیں حکومت عوام کو تفریحی مواقع مہیا کرنے کے لئے کوشاں ہے وہ میلہ بابا سیدن شاہ بخاری ؒ کے تیسرے روز تقسیم انعامات کے موقع پرخطاب کر رہی تھیں۔ا نہوں نے کامیاب ہونے والوں میں انعامات تقسیم کئے ۔ انہوں نے نیزہ بازی اور کبڈی کے میچز بھی دیکھے ۔نیزہ بازی اور کبڈی کے میچ میں فیصل آباد کی ٹیم نے نورپور تھل کو شکست سے دوچار کیا۔
khushabnews
تقریب تقسیم انعامات تقریب تقسیم انعامات Reviewed by Khushab News on 8:54:00 AM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.