کھبیکی کے مکین ناانصافی کا شکار





نوشہرہ وادی سون سے نمائندہ خصوصی کی رپورٹ
خوشاب نیوز ڈاٹ کام) چوہدری نصیر فلک شیر ملک صفدر حاجی محمد یعقوب محمد ریاض لدیال ساکن کھبیکی نے کہا کہ بجلی کی طویل اور غیر علانیہ لوڈ شیڈ نگ سے ہم کو شدید دشواری کا سامنا ہے ہمارے ساتھ غیر مساوی سلوک کرکے دیگر فیڈرز سے زائد بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی جاتی ہے محلہ قاضیاں والا میں ٹرانسفارمر کو ایک سال سے برائے مرمت کیلئے اتارا گیا تھا ابھی تک دوبارہ نصب نہیں کیا گیا اور لوڈ دوسرے محلہ کے ٹرانسفارمر پر ڈال دیا گیا ہے جو اضافی لوڈ برداشت نہیں کرسکتا انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں ہم نے واپڈا کے خلاف پرامن احتجاج کرکے اپنے مسائل سے آگاہ کیا تھا مگر ابھی تک واپڈا کے خلاف مسائل جوں کے توں ہیں مجبور ہوگئے ہیں گرڈ انچارج مظہر عباس شاہ نے بتایاکہ ہم شیڈول کے مطابق ہر فیڈر پر بجلی بند کرتے ہیں جبکہ آر سی سی اور ڈی سی سی کی جانب سے فورس لوڈ شیڈنگ پروگرام کے تحت بجلی بغیرشیڈول کے بندہونا ہماری مجبوری ہے ہماری کسی کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں تمام فیڈرز پر شیڈول کے مطابق بجلی بند کی جاتی ہے۔
khushabnews

کھبیکی کے مکین ناانصافی کا شکار  کھبیکی کے مکین ناانصافی کا شکار Reviewed by Khushab News on 7:53:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.