ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف ہڑتال





خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پنجاب کے کسی بھی علاقہ میں ہائی کورٹ کا نیا بینچ قائم نہ کرنے کے فیصلہ کے خلاف ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جوہرآباد کے وکلاء نے شدید ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے ہڑتال کر دی۔ منگل کے روز جوہرآباد کا کوئی بھی وکیل عدالتوں میں پیش نہیں ہوا جس کی وجہ سے مقدمات کی پیروی کیلئے دور دراز کے علاقوں سے آنیوالے سائلوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ڈسٹرکٹ بار جوہرآباد کے صدر ملک محمد یونس اعوان ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری سید مزمل رضا زیدی نے کہا ہے کہ چیف جسٹس پنجاب کے اس فیصلہ سے سرگودھا ڈویژن میں ہائی کورٹ کے نئے بینچ کے قیام کی راہیں مسدود ہو گئی ہیں۔ اُنھوں نے کہا کہ سرگودھا میں لاہور ہائی کورٹ کے بینچ کے قیام کیلئے سرگودھا ڈویژن کے چاروں اضلاع سرگودھا‘ خوشاب ‘ بھکر اور میانوالی کے وکلاء گذشتہ چار سالوں سے احتجاج کر رہے تھے۔ اب ہائی کورٹ کا نیا بینچ قائم نہ کرنے کا اعلان کر کے سرگودھا ڈویژن کے مکینوں کو مقامی سطح پر اعلیٰ عدالتوں سے انصاف کی فراہمی کی راہیں مسدود کر دی گئی ہیں۔
khushabnews
ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف ہڑتال ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف ہڑتال Reviewed by Khushab News on 8:18:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.